غلبہء حق

by Other Authors

Page 67 of 304

غلبہء حق — Page 67

44 حدیث امامکم منکم کے امتی ہیں۔پس مسیح موعود کا بصورت اُمتی نبی کے آنا احادیث نبویہ سے ثابت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں بھی خدا تعالے نے آپ کو بار بار نبی اور رسول کہا ہے اور کسی جگہ بھی الہام میں یہ نہیں فرمایا کہ آپ نبی نہیں۔بلکہ آپ کو یا ایها النبی کہ کر الہام میں مخاطب بھی کیا گیا ہے اور پھر آپ پر یہ الہام بھی نازل ہوا ہے :- ول العدو است مرسلاً کہ آپ کا دشمن یہ کہے گا آپ مرسل نہیں۔فاروقی صاحب ! کیا آپ اور آپ کا گردہ اعدا میں شامل ہونا پسند کریں گئے؟ دوسری حدیث | فاروقی صاحب نے دوسری حدیث یہ پیش کی ہے :- قال رسول الله يعلى انتَ مِنّى بمنزلة هارون من موسى الا انه لا نبی بعدی - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو جنگ تبوک پر جاتے ہوئے اور انھیں اپنے پیچھے بطور خلیفہ چھوڑتے ہوئے) فرمایا تو مجھ سے اس مرتبہ پر ہے جو مرتبہ حضرت ہا روٹی کو حضرت موسیٰ کے مقابلہ میں حاصل تھا۔مگر میرے بعد ریعنی میری اس غیر حاضری میں کوئی نبی نہیں۔واضح ہے کہ یہ حدیث تو یہ بتانے کے لیے ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کے غزوہ تبوک پر جانے کے بعد مدینہ منورہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ مقامی امیر تو ہیں مگر حضور کے مدینہ منورہ سے جنگ پر جانے کی وجہ سے آپ کی غیر موجودگی میں نبی نہیں۔چونکہ حضرت ہارون علیہ السلام حضرت موسی علیہ السلام کے طور پر جانے کے وقت ان کی غیر موجودگی میں اُن کے تخلیقہ ہونے کے علاوہ بنی بھی تھے۔اس لیے کسی کو یہ غلطی لگ سکتی تھی کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم