غلبہء حق

by Other Authors

Page 68 of 304

غلبہء حق — Page 68

نے حضرت علی کو حضرت ہارون کے مرتبہ پر قرار دیا ہے تو وہ حضرت ہارون کی طرح نبی بھی ہو گئے۔ہذا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ غلط انہی دور کرنے کے لیے فرما دیا الا انه لا نبی بعدی۔کہ میرے غزوہ تبوک پر جانے پر مدینہ میں میری غیر موجودگی میں میرے سوا کوئی نبی نہیں۔گویا حضرت علی رض اس وقت صرف مقامی امیر ہوں گے نہ کہ بنی بھی۔اسی روائت کے مضمون مشتمل ایک روایت مسند احمد بن حنبل میں ہے جس کے الفاظ ہیں :۔غير انك لست نبياً ، نخ ترجمہ :۔مگراسے علی تو نبی نہیں۔پس پہلی روائت میں بھی بھی بنایا گیا ہے کہ اے علی میری غزوہ تبوک پر مدینہ منورہ سے غیر موجودگی میں تم مقام امیر تو ہو گر تم حضرت ہارون کی طرح نبی ہرگز نہیں۔حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی جو اپنے زمانہ کے مجدد تھے ، اپنی كتاب قرة العتيين في تفضیل الشیخین میں تحریر فرماتے ہیں :۔معنی بعدی این جا غیری است چنانچه در آیت فمن يهديه مِنْ بَعْدِ اللهِ گفته اند نه بعد یت زمانی ترجمہ :- تعدی کے معنی اس جگہ غیری (میرے سوا، ہیں جیسا کہ آیت ضمن مهدی من بعد اللہ میں کہتے ہیں نہ کہ بعد یت زمانی۔پس حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی تشریح کے مطابق زیر بحث حدیث ہیں لانبی بعدی کے معنی ہیں اس وقت میرے سوا کوئی نبی نہیں نہ کہ میرے بعد کوئی بنی نہیں ہوگا۔