غلبہء حق

by Other Authors

Page 47 of 304

غلبہء حق — Page 47

گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دوسرے تمام مسلمان جو حضرت مسیح کی بلا باپ ولادت کے قائل میں بقول ڈاکٹر بشارت احمد صاحب حضرت صدیقہ کی عزت پر حملہ کرنے والے ٹھہرتے ہیں۔یہی وہ بحریت ہے جس سے حضرت مسیح موعود اپنی جماعت کو بچانا چاہتے تھے۔لیکن افسوس کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کا انکار کر کے یہ لوگ آپ کے اس مخصوص عقیدہ سے بھی منحرف ہو گئے کہ حضرت مسیح بن مریم علیہ السلام کی ولادت بغیر باپ ہوئی تھی جو قرآن سے ثابت ہے۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایسا عقیدہ رکھنے والوں کے متعلق جو یہ خیال کرتے ہیں کہ اللہ تعالئے کسی کو بے باپ پیدا نہیں کر سکتا فرماتے ہیں کہ ہم اُن کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں (الحکم ۲۴ جون نشر ) افسوس ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت سے آزادی کے ان طلب گاروں پر یہ وعید بھی کارگر نہ ہوئی اور انہوں نے اس مسیح موعود کا یہ فیصلہ جسے رسول کریم نے حکم د عدل قرار دیا تھا رہ کر دیا۔فاعتبروا يا اولى الابصار حضرت مسیح موعود کے نزدیک آیت آخرین نیم کی لند حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سورہ جمعہ کی آیت و آخرين منهم لما يلحقوا بھم کی تفسیر میں تحریر فرمایا تھا :- رجل فارس اور مسیح موعود ایک ہی شخص کے نام ہیں جیسا کہ قرآن شریف نے اس کی طرف اشارہ فرمایا ہے اور وہ یہ ہے کہ وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِم یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے