پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 5 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 5

خاندانی حالات ڈاکٹر عبدالسلام کا تعلق دریائے چناب کے کنارے واقع جھنگ شہر کے ایک گھرانے سے تھا۔ان کے والد کا نام چودھری محمد حسین اور والدہ کا نام ہاجرہ بیگم تھا۔ان کے آباؤ اجداد پاک و ہند کے راجپوت خاندان کے شہزادوں میں سے تھے۔جولائی 712ء میں محمد بن قاسم نے جب سندھ فتح کیا تو کئی بزرگ اسلام کی تبلیغ کے لئے اس ملک میں داخل ہوئے۔ان میں ایک بہاؤالدین زکریا بھی تھے جو ملتان کے علاقہ میں آئے۔اس وقت یہاں اکثر لوگ ہندو تھے۔ڈاکٹر عبد السلام کے جد امجد سعد بڑھن حضرت غوث بہاؤالدین زکریا کی تبلیغ سے مسلمان ہو گئے۔انہوں نے اپنی باقی عمر اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دی۔ان کی وفات ملتان میں ہوئی اور وہیں حضرت بہاؤالدین زکریا کے پہلو میں دفن ہوئے۔یہ وہی بزرگ ہیں جن کے نام پر ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بنی۔حضرت بہاؤالدین زکریا نے اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنے مریدوں کے ذمہ مختلف علاقے کیے۔ڈاکٹر عبدالسلام کے بزرگوں کے ذمہ جھنگ کا علاقہ کیا گیا۔اس طرح یہ خاندان جھنگ LO 5