پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 6
آکر آباد ہو گیا اور اسلام کا پر چار کرتا رہا۔ان کے بزرگوں کو اس سلسلے کا خلیفہ کہا جاتا تھا۔ڈاکٹر صاحب کے والد مرحوم بیان کرتے ہیں:۔” میں نے اپنے دادا حضرت میاں قادر بخش مرحوم اور اپنے والد حضرت میاں گل محمد مرحوم کو خلافت پر متمکن دیکھا۔میرے والد میاں گل محمد رحمتہ اللہ علیہ قرآن کریم کے بڑے اچھے عالم تھے۔والدہ ماجدہ تہجد گزار عورت تھیں۔(سرگذشت) غرض مذتوں سے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کا خاندان دیندار چلا آرہا تھا۔سیدنا حضرت مولانا نورالدین احمد صاحب خلیفہ اسیح الاوّل کے زمانہ خلافت میں اس خاندان کو احمدی ہونے کی سعادت ملی۔ان کے والد چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم کے احمدی ہونے کا واقعہ یوں ہے کہ جب وہ اسلامیہ کالج لاہور میں پڑھتے تھے تو ایک شخص نے احمدیت کی مخالف میں ایک انجمن بنائی اور انہیں اس میں شامل ہونے کے لیے کہا۔انہوں نے کہا کہ اگر حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام سچے ہوئے تو پھر؟ اس شخص نے کہا یہ ہو ہی نہیں سکتا۔اس پر انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے رہنمائی حاصل کریں گے۔چنانچہ انہوں نے کثرت کے ساتھ سورۃ فاتحہ کی دُعا اهدِنَا الصِّراطَ الْمُسْتَقِيمَ (یعنی اے اللہ ! ہمیں سیدھا راستہ دکھا) کرنی شروع کر دی۔ایک رات انہیں حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی خواب میں زیارت ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ یہی وہ بزرگ ہیں جن کی آپ کو تلاش ہے۔چنانچہ چوہدری محمد حسین صاحب نے قادیان جا کر حضرت خلیفہ المسیح الاول کے مبارک 6