پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 4
بہت عزت کرتے تھے اور اپنے ملک سے بہت پیار کرتے تھے اور پاکستانی ہونے میں فخر محسوس کرتے تھے۔وہ اپنی سائنسی تحقیق کے لئے ہمیشہ قرآن کریم سے رہنمائی حاصل کرتے اور سائنسی اصولوں کی قرآن کریم سے وضاحت کرتے تھے۔وہ ہر کام میں آنحضرت سلی یا اینم کی سنت پر عمل کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اسلام کا پیغام بھی دنیا بھر میں پہنچاتے رہتے تھے۔بچپن سے ہی سادگی ان کی طبیعت میں بھری ہوئی تھی۔خدا نے انہیں جتنی عزت دی اتنی ہی ان کے اندر عاجزی اور انکساری پیدا ہوئی۔وہ ہمیشہ خوش رہتے ، دنیا کی اچھی چیزوں سے محبت کرتے اور ان کی سائنس پر غور کرتے۔وہ ایک ایسے انسان تھے جن کی طبیعت درویشوں کی طرح ، دل شاعروں کی طرح اور دماغ سائنسدانوں کی طرح تھا۔آؤ بچو! آپ کو گذشتہ صدی کے اس بڑے اور مسلمان سائنسدان کی کہانی سنائیں۔4