پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 37 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 37

شاندار کامیابیوں کا راز ڈاکٹر عبدالسلام کی کامیابیوں کا ایک راز ہے جس کا ذکر انہوں نے جلسہ سالانہ 1979ء کے موقعہ پر اپنی مختصر تقریر میں یوں کیا:۔آج سے تقریباً پندرہ سال پیشتر حضرت والد صاحب چوہدری محمد حسین مرحوم نے اپنی ڈائری میں مندرجہ ذیل سطور رقم فرمائی تھیں :۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے مرحوم نے بندہ کو بمقام لندن ایک خط لکھا جس میں درج تھا کہ میں آپ کے عزیز فرزند کے متعلق دور افق میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کو پورا ہوتے دیکھتا ہوں۔الفاظ پیشگوئی ذیل میں نقل کیے جاتے ہیں :۔” میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کردیں گے سوائے سننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔“ تجلیات الہیہ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 410-409) میں اس پاک ذات کی حمد و ستائش سے لبریز ہوں کہ اس نے امام وقت کی ، میرے والدین کی اور جماعت کے دوستوں کی مسلسل اور متواتر دعاؤں کو شرف 37