پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 22 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 22

کیمبرج سے بی۔اے آنرز کرنے کے بعد عبدالسلام پی ایچ ڈی کرنا چاہتے تھے جس کے لیے ان کے وظیفہ میں دو سال کی گورنمنٹ نے توسیع کر دی۔ان کا وظیفہ ان کی بیوی کا خرچ برداشت کرنے کے لیے کافی نہ تھا اس لیے وہ شادی کے بعد چھ ہفتے پاکستان رو کر ا کیلے واپس انگلستان چلے گئے اور پی انگا۔ڈی فوکس کے لیے کیمبرج یو نیورسٹی میں داخل ہو گئے۔یہاں سلام نے ایٹمی ذرات پر تحقیق کا آغاز کیا۔ان کے ذمہ ایک ایسا کام لگایا گیا جس میں بڑے بڑے سائنسدان ناکام ہو چکے تھے اور جو طالب علم اس پر سلام سے پہلے کام کر رہا تھا وہ اس مسئلہ کے حل کیلئے امریکہ کی اس یونیورسٹی میں جارہا تھا جہاں دنیا کے چوٹی کے سائنسدان تحقیق کر رہے تھے۔سلام نے تھوڑے سے وقت میں اس مسئلہ کو حل کر دکھایا جس پر انہیں 1950 ء میں کیمبرج یونیورسٹی نے سمتھ انعام دیا۔سلام کا یہ تحقیقی مقالہ امریکہ کی اسی یونیورسٹی میں ایک مشہور سائنسدان ڈائسن کو پڑتال کے لیے بھجوایا گیا۔وہ خود اس مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام ہو چکے تھے اس لیے انہوں نے جب سلام کا مقالہ پڑھا تو بہت خوش ہوئے۔انہوں نے برمنگھم میں لیکچر دینا تھا۔وہاں پہنچ کر انہوں نے سلام کو بھی برمنگھم بلو الیا اور ان سے لیکچر دلوایا۔سلام سے زبانی سمجھ کر جب وہ برمنگھم سے واپس گئے تو انہوں نے واپسی پر مشہور عالم سائنسدان را برٹ اوپن ہمیر کے سامنے سلام کی بے حد تعریف کی اور بتایا کہ غیر ترقی یافتہ ملک کا ہونے کے باوجو د سلام غیر معمولی طور پر ذہین ہیں۔چنانچہ انہوں نے پی ایچ ڈی کا دوسرا سال گزارنے کے لیے سلام کو پرنسٹن یونیورسٹی امریکہ بلوالیا جہاں 22