پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 21
14 سے 16 گھنٹے پڑھتے اور اپنے کورس کی کتابوں کے علاوہ تاریخی اور دینی کتابیں بھی پڑھتے۔عبدالسلام نے تین سال کا یہ کورس اول درجہ میں صرف دو سالوں میں کرلیا۔جن دنوں عبد السلام یہ کورس کر رہے تھے ان دنوں ہندوستان میں فسادات ہو رہے تھے اور ان کے عزیز واقارب جن علاقوں میں رہتے تھے وہ بھی خطرے سے خالی نہ تھے لیکن انہوں نے بڑی ہمت اور محنت سے اپنی توجہ تعلیم کی طرف رکھی اور 1948ء میں بی۔اے آنرز (ریاضی) کی ڈگری حاصل کر لی۔عبدالسلام ایک سال کا وظیفہ چھوڑ کر واپس آنا چاہتے تھے لیکن جب انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو مشورہ کیلئے خط لکھا تو حضور نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ بزدلی ہوگی اگر ملا ہوا وظیفہ آپ چھوڑ کر واپس آتے ہیں۔اس پر سلام نے ریاضی سے ملتے جلتے مضمون فزکس میں داخلہ لے لیا۔خلیفہ وقت کی خواہش کا احترام کرنے کیلئے سلام نے ایسا قدم اُٹھایا جس میں کامیاب ہونا بظا ہر ناممکن تھا کیونکہ ایک تو فزکس کا یہ کورس تین سال کا تھا اور وظیفہ ایک سال کا باقی تھا اور دوسرے فزکس کا مضمون انہوں نے ایف۔اے کے بعد پڑھا ہی نہیں تھا لیکن ان کی محنت اور خلیفہ وقت اور ان کے والدین کی دعاؤں نے کچھ ایسا اثر دکھایا کہ انہوں نے یہ کورس اول درجہ میں صرف ایک سال میں پاس کر لیا اور بی۔اے آنرز (فزکس) کی ڈگری حاصل کر لی۔تین سال بعد 1949ء میں سلام واپس آئے۔اس دوران ان کا نکاح اپنے تایا کی بیٹی امتہ الحفیظ بیگم سے ہوا۔نکاح حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے کوئٹہ میں پڑھا جہاں حضور گرمیوں میں گئے ہوئے تھے۔21