پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 23
انھیں دنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔اس دوران سلام کو گذشتہ صدی کے سب سے بڑے سائنسدان آئن سٹائن کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جو اُن دنوں کشش ثقل اور برقی مقناطیسی طاقتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔اس طرح انہوں نے ایک سال کے لیے دنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ کام کیا۔تیسرا سال گزارنے کے لیے وہ کیمبرج آئے مگر اب وظیفہ ختم ہو چکا تھا۔چنانچہ انہیں قابلیت کی بناء پر یہ رعایت دی گئی کہ وہ واپس پاکستان جا کر تیسرا سال وہیں ریسرچ کریں اور مقالہ وہیں سے بھیج دیں۔یہ رعایت انہیں غیر معمولی قابلیت کی وجہ سے دی گئی۔کیمبرج چھوڑنے سے پہلے انہوں نے اپنے نگران پروفیسر کو کہا کہ وہ انہیں ایک سرٹیفکیٹ دے دیں کہ ”میں نے دو سال پی ایچ ڈی کا کام تسلی بخش کیا ہے۔ان کے نگران پروفیسر جوان کی قابلیت سے بے حد متاثر ہو چکے تھے کہنے لگے ” میرے خیال میں آپ مجھے ایک سند لکھ دیں کہ آپ نے میرے ساتھ کام کیا ہے“۔غرض 1951ء میں سلام واپس پاکستان آگئے اور گورنمنٹ کالج لاہور میں شعبہ ریاضی کے سر براہ لگ گئے۔ایک سال بعد 1952ء میں انہوں نے تحقیقی مقالہ مکمل کر کے کیمبرج بھیجا اور پی ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔23