پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 14
سادگی بچپن سے ہی طبیعت میں بھری ہوئی تھی۔پچپن میں گھر کے دھلے ہوئے کپڑے پہنتے۔کبھی انہیں اس فیشن میں نہیں دیکھا کہ جب تک اچھے کپڑے نہ ہوں باہر نہیں جانا۔جو ملا پہن لیا۔خوراک کے معاملے میں والدین کو ہم سب کا بہت خیال رہتا تھا۔اناپ شناپ یا ریڑھی چھا بوں وغیرہ سے کبھی کوئی چیز لے کر کھانے کی عادت نہ ڈالی تھی۔ابا جان نے بازاری چیزوں سے ہمیں ایسا پر ہیز بتایا ہوا تھا کہ کوئی بھی کبھی باہر سے لا کر کچھ نہ کھاتا تھا اور نمونہ ہمارے بھائی جان تھے۔“ خط بنام خاکسار مرقومہ 26 / مارچ1982ء) اس کے علاوہ عبدالسلام میں بچپن سے حسد کی عادت بالکل یہ تھی یہی وجہ ہے کہ ان کا حافظہ بہت اچھا رہا۔وہ اپنی صحت کا بھی خیال رکھتے تھے۔ایک مرتبہ بچپن میں انہوں نے اعلیٰ صحت پر ایک جلسہ میں ڈپٹی کمشنر جھنگ سے چاندی کا پیالہ بطور انعام حاصل کیا۔(سرگذشت) سلام اپنی چیزوں اور کتابوں کو ہمیشہ احتیاط اور ترتیب سے رکھتے تھے۔سکول با قاعدگی سے جاتے تھے کبھی ناغہ نہ کرتے تھے۔اگلے ڈیسک پر بیٹھ کر تو جہ سے سبق سنتے اور گھر آکر ضرور دہراتے اور کتابوں کا بڑی گہری نظر سے مطالعہ کرتے۔ایف۔اے میں بھی سلام نے ریاضی اور سائنس کے مضامین رکھے اور برا بر محنت کرتے رہے۔بارھویں میں اپنے کالج کے رسالہ ” چناب کے ایڈیٹر رہے۔انہیں مضمون لکھنے کا بہت شوق تھا اور ان کے والد ان کی اس بارہ میں رہنمائی کرتے ، ان کے بعض مضمون جھنگ 66 14