پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 15 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 15

کے علمی حلقہ میں ماہرین کو دکھاتے اور ان سے مشورہ لیتے اور ان کے پرنسپل کو بھی مشورہ دینے کے لئے کہتے۔عبد السلام بڑے محنتی اور ذمہ دار طالب علم تھے۔ان کی والدہ بیان کرتی ہیں:۔سلام جب سائنس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا تو روز رات کو کہتا کہ امی مجھے پڑھنا ہے۔آپ صبح سویرے چار بجے ضرور اُٹھاد میں اور میں چار بجے ساڑھے چار بجے اسے اُٹھانے کے لیے جاتی تو وہ پہلے ہی سے جاگ گیا ہوتا اور اپنی پڑھائی میں مصروف نظر آتا تھا۔کبھی ایسا نہ ہوا کہ وہ مجھے سویرے سوتے ہوئے ملا ہو اور مجھے اسے جگانا پڑا ہو۔نہ معلوم وہ کب اور کتنے اندھیرے سے اُٹھ بیٹھتا تھا۔اسے بچپن ہی سے علم سے محبت تھی اور ہمیشہ پڑھائی میں اول آتا رہا۔“ مشرق لاہور 19 اکتوبر 1979ء) 1942ء میں عبدالسلام نے ایف۔اے کیا۔85 فیصد نمبر لے کر صوبے بھر میں اوّل آئے اور 30 روپے ماہوار وظیفہ حاصل کیا۔کالج کی طرف سے انہیں خالص سونے کا میڈل بطور انعام دیا گیا۔سلام نے یہ سب کامیابیاں ایک ایسے گھر میں رہ کر حاصل کیں جو کہ بہت چھوٹا تھا۔اس میں بجلی بھی نہ تھی ، چھوٹے بہن بھائی بھی کافی تھے ، گھر میں شور بھی ہوتا ہو گا لیکن سلام ان حالات میں نہ صرف خود اعلیٰ کا میابیاں حاصل کرتے رہے بلکہ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی بھی تعلیم میں مدد کرتے اور خودرات کی خاموشی میں دِیا جلا کر محنت کرتے۔ان کی چھوٹی بہن کا بیان ہے:۔15