پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 12 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 12

ہیں:۔” بھائی جان بچپن سے ہی اپنی تعلیم میں ایسے مصروف رہتے تھے کہ کبھی انہیں بریکار گپ شپ یا کھیل کود میں وقت ضائع کرتے نہیں دیکھا۔“ مطالعہ کہ انہیں اتنی عادت تھی کہ کھانے کے دوران بھی پڑھتے رہتے۔ان کی بہن کہتی کھانا کھا رہے ہیں چوکی پر روٹی سالن پڑا ہے اور خود پیڑھی پر بیٹھے کھاتے ہوئے کوئی رسالہ بھی پڑھ رہے ہیں۔مرغی پلیٹ میں سے بوٹی نکال کر لے گئی ہے انہیں کچھ علم نہیں۔بعد میں علم ہوا کہ بوٹی تو مرغی لے گئی ہے۔“ 1934ء میں عبد السلام نے جھنگ سنٹر سے چوتھی کا امتحان دیا اور اوّل پوزیشن حاصل کی۔اس وقت عبد السلام کی عمر صرف آٹھ سال کی تھی۔مارچ 1934ء کی ایک نمائش میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے خوشخطی میں اوّل انعام حاصل کیا۔اسی طرح مارچ 1937ء کی ایک نمائش میں بھی انہوں نے نقشہ نویسی اور خوشخطی میں پہلا انعام جیتا۔(Biographic Sketch of Prof۔Abdus Salam By Dr۔A Ghani) عبد السلام کی بچپن سے یہ عادت تھی کہ جو سبق اگلے روز سکول میں پڑھنا ہوتا وہ اسے گھر سے پڑھ کر جاتے اور بڑی توجہ اور محنت سے پڑھتے۔ان کی محنت کا پھل انہیں شروع ہی سے اول آنے کی شکل میں ملتا رہا۔1938ء میں انہوں نے مڈل پاس کیا اور ضلع بھر میں اول آئے اور چھ روپے ماہوار وظیفہ حاصل کیا۔اس وقت ان کی عمر صرف بارہ سال کی تھی۔انہی دنوں جھنگ میں ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں سلام نے ایک مضمون پڑھا۔مضمون سُن کر ڈی سی نے ان کے والد کو پیغام بھیجا کہ اس لڑکے کی تعلیم کی طرف خاص توجہ دیں۔12