پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 11
ابتدائی تعلیم اور شاندار کامیابیاں عبدالسلام نے اپنی تعلیم گھر میں ہی شروع کی۔ان کی والدہ نے اللہ کا نام لے کر انہیں الف ب شروع کروائی اور جلد ہی وہ لکھنے پڑھنے کے قابل ہو گئے۔بہت چھوٹی عمر میں انہوں نے قرآن کریم پڑھ لیا اور اس کا ترجمہ بھی سیکھا۔بچپن میں ان کے والد انہیں آسان اخلاقی کہانیوں کی کتابیں اور رسالے لا کر دیتے جنہیں وہ بڑی دلچسپی سے پڑھتے۔ان کے والد انہیں نئی نئی اور دلچسپ کہانیاں سناتے اور پھر ان سے وہی کہانی سنتے۔اس طرح ان کا حافظہ بڑھتا گیا اور پڑھائی کا شوق پیدا ہوتا رہا۔جب وہ ساڑھے چھ سال کے ہوئے تو ان کے والد انہیں سکول داخل کروانے کے لئے لے گئے۔ہیڈ ماسٹر نے بچے کی قابلیت دیکھ کر انہیں سیدھا تیسری جماعت میں داخل کیا۔تھوڑی سی محنت کے ساتھ جلد ہی انہوں نے چالیس تک پہاڑے یاد کر لیے اور بہت ساری ضرب الامثال اور لمبے لمبے پیرا گراف زبانی یاد کر لئے۔ان کی ذہنی صلاحیتوں کو نشوونما دینے کے لیے ان کے والد انہیں مختلف مشینوں کے انجن ،موٹر کار، سائیکل، دریا کا پل اور دریا کا بند دکھانے کے لئے باہر لے جاتے اور ان کے استادوں سے مل کر بھی ان کی تعلیم کی طرف خاص توجہ دیتے اور انہیں سکول کے رسالہ کے لیے مضمون لکھنے کو کہتے۔اس طرح عبد السلام کو بچپن سے ہی علم سے محبت پیدا ہو گئی اور وہ بڑی توجہ اور محنت سے پڑھنے لگ گئے۔اُن کی ایک بہن کہتی ہیں:۔11