پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 10 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 10

ان بشارتوں سے ان کے والدین جہاں خوش ہو کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادکرتے وہاں اپنے بیٹے کی صحت اور پرورش پر زیادہ توجہ دیتے۔دعائیں کرتے اور حضرت خلیفہ المسیح کو بھی دعاؤں کے لئے لکھتے رہتے۔عام طور پر بچے جس عمر میں بولنا شروع کرتے ہیں عبد السلام اس عمر کو پہنچ گئے۔لیکن ابھی بولتے نہ تھے۔اُن کے والدین نے ایک احمدی بزرگ حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی سے دعا کروائی اور وہ بولنے لگ گئے۔چنانچہ ان کے والد صاحب بیان کرتے ہیں :۔ایک مرتبہ حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی چند روز ہمارے گھر پر جھنگ شہر میں مہمان رہے۔عزیز عبدالسلام کی عمر اس وقت چھوٹی تھی اور وہ بولتا نہ تھا جس کا اس کی ماں کو سخت احساس تھا۔حضرت مولوی صاحب کے پاس عزیز سلام سلّمہ کو لے جا کر شکایت کی کہ یہ بولتا نہیں ، دعا فرماویں۔مولوی صاحب نے بڑی محبت کے لہجے میں عزیز سے خطاب کیا اور کہا ” او گونگو ! کیوں نہیں بولت“ اور فرمانے لگے کہ انشاء اللہ یہ اتنا بولے گا کہ دنیا سے گی۔“ ان کے والد صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں سنائی گئی۔“ (سرگذشت) لطف یہ ہے کہ جوان ہو کر عزیز نے ریڈیو پر ایک ایسی تقریر کی کہ ساری دنیا غرض دعاؤں کی برکت سے عبدالسلام نے بولنا شروع کر دیا۔10 (سرگذشت)