پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 9 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 9

عبد السلام یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے زبر دست بشارت تھی۔چوہدری صاحب نے خدا کا شکر ادا کیا اور ایک خط لکھ کر اپنی بیوی کو اس کشف سے آگاہ کیا۔خدائی بشارتوں کے مطابق یہ بچہ 29 جنوری 1926ء جمعہ کے روز سنت کھ داس میں پیدا ہوا۔بچے کی پیدائش پر چوہدری محمد حسین صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو نام رکھنے کے لئے خط لکھا تو حضور نے فرمایا: ” جب خدا تعالیٰ نے خود نام رکھ دیا ہے تو ہم کیسے دخل دیں۔“ چنانچہ اس بچے کا نام عبد السلام ہی رکھا گیا۔(سرگذشت) عبد السلام کے والدین بڑے سمجھدار اور دعائیں کرنے والے تھے۔انھوں نے خدائی بشارتوں کے ماتحت پیدا ہونے والے اس بچے کی اچھی طرح پرورش کی۔بچے کی صحت کا خیال رکھا اور اس کے لئے بہت دعائیں کیں۔جوں جوں عبدالسلام بڑے ہو رہے تھے باپ کی دعائیں بیٹے کے حق میں پوری ہورہی تھیں اور خدا تعالیٰ ان کے مستقبل کے بارے میں خبریں دے رہا تھا۔چوہدری محمد حسین صاحب لکھتے ہیں:۔ایک روز عزیز سخت بیمار ہو گیا جان کا بھی خطرہ محسوس ہوا۔بہت دعا کی تو خواب میں عزیز ایک اچھے خاصے قد والا جوان دکھایا گیا۔“ (سرگزشت) گویا اللہ تعالیٰ نے ان کے والد صاحب کو ان کی صحت اور لمبی عمر پانے کی خبر دی۔9