پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 33 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 33

لوٹ آئے گی اور وہ تھکی ہاری ہوگی۔اس ہال میں یہ پہلا موقع تھا کہ قرآن کریم کی تلاوت کی گئی۔ڈاکٹر عبد السلام کے نوبیل انعام حاصل کرنے پر پورے عالم اسلام، پاکستان اور تیسری پر عالم دنیا میں خاص طور پر خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے انہیں مبارکباد کا تار دیا جس میں فرمایا :- سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔میری طرف سے اور جماعت احمدیہ کی طرف سے پر خلوص دلی مبارکباد قبول کریں۔احمدیت اور تمام پاکستانیوں کو آپ پر ہے کہ وہ پہلا مسلمان سائنسدان اور پاکستانی جس کو انعام ملا وہ ایک احمدی ہے۔خدا تعالیٰ مستقبل میں آپ کو اپنی تائید و نصرت سے نوازتار ہے۔“ 66 ( بحوالہ الفضل 17 /اکتوبر 1979ء) اسلام کے دائمی مرکز مکہ کے ایک اخبار نے لکھا:۔ایک مسلمان پاکستانی عالم کا اس انعام کا حصول سارے عالم اسلامی کے لیے شرف وعزت کا موجب اور ان کی محنت کا ثمرہ ہے۔“ العالم الاسلامی 19 نومبر 1979ء) صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نے بھی مبارکباد کا تارد یا اور کہا کہ آپ نے یقیناً پاکستان کی عظمت اور سرفرازی کونئی تابانی بخشی ہے۔اور انہیں اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان امتیاز دیا۔( جنگ، کراچی 16 /اکتوبر 1979ء) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔اسلام آباد 33