پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 32 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 32

انہوں نے نوبیل انعام 10 دسمبر 1979 ء کو سٹاک ہوم میں شاہ سویڈن کارل گستاف سے حاصل کیا جہاں وہ بادشاہ اور ملکہ کے دس دنوں تک مہمان رہے۔نوبیل کی خاص تقریب کے بعد رات کو انہیں سویڈن کے بادشاہ اور ملکہ کے ساتھ کھانا پیش کیا گیا جس میں چار ہزار مہمان شامل ہوتے ہیں۔کھانے کے بعد ہر مضمون میں انعام حاصل کرنے والوں کی طرف سے ایک ایک نمائندہ تین تین منٹ تقریر کرتا ہے۔ڈاکٹر سلام نے فزکس میں انعام حاصل کرنے والوں کی نمائندگی میں تین منٹ کی ایک شاندار تقریر کی۔ڈاکٹر محمد اکرام الحق سابق چیئر مین شعبہ طبیعات گورنمنٹ کالج لاہور کا بیان ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے ساتھ جو نوبیل پرائز لینے والے تھے گلاشواور وائن برگ انہوں نے ڈاکٹر سلام کو کہا کہ آپ معتبر اور فلاسفر آدمی ہیں آپ ہی ہماری نمائندگی کریں گے۔( بحوالہ رسالہ خالد ڈاکٹر عبدالسلام نمبر صفحہ 110) تقریر کے آغاز میں قرآن کریم کی سورۃ الملک کی آیات 5،4 کی تلاوت کی۔وہ آیات یہ ہیں :- الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفْوُتٍ ط فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرُ وہی ہے جس نے سات آسمانوں کو طبقہ در طبقہ پیدا کیا۔تو رحمن کی تخلیق میں کوئی تضاد نہیں دیکھتا۔پس نظر دوڑا کیا تو کوئی رخنہ دیکھ سکتا ہے؟ نظر پھر دوسری مرتبہ دوڑا تیری طرف نظر نا کام 32