فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 507 of 611

فقہ المسیح — Page 507

فقه المسيح 507 متفرق کے گلے میں ڈالا اور زور سے پکارا کہ وہ پھنس گئی وہ پھنس گئی میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ اسے سزا ضرور ہوگی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اسی طرح ایک دفعہ سیر کو جارہے تھے اور دل میں پکٹ کا خیال تھا کہ بڑا عظیم الشان مقابلہ ہے دیکھئے کیا نتیجہ نکلتا ہے کہ ایک شخص غیر از جماعت نے راستہ میں کہا السلام علیکم میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ ہماری فتح ہوگی۔کسی کتاب سے فال لینا البدر یکم مئی 1903ء صفحہ 117) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضور علیہ السلام ایک دفعہ فرماتے تھے کہ ہم نے ایک اہم امر کے لئے دیوان حافظ سے بھی فال لی تھی لیکن اب یہ مجھے یاد نہیں رہا کہ کس امر کے لئے فال لی تھی۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ فال بھی ایک قسم کی قرعہ اندازی ہے اور اگر اس کے ساتھ دعا شامل ہو تو وہ ایک رنگ کا استخارہ بھی ہو جاتی ہے مگر میں نے سنا ہے کہ حضرت صاحب قرآن شریف سے فال لینے کو نا پسند فرماتے تھے۔کسی نام سے برمی فال لینا جائز نہیں سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 791) کسی لڑکی کا نام جنت تھا۔کسی شخص نے کہا کہ یہ نام اچھا نہیں کیونکہ بعض اوقات انسان آواز مارتا ہے کہ جنت گھر میں ہے اور اگر وہ نہ ہو تو گویا اس سے ظاہر ہے کہ دوزخ ہی ہے۔یا کسی کا نام برکت ہو اور یہ کہا جائے کہ گھر میں برکت نہیں تو گویا نحوست ہوئی۔فرمایا:۔یہ بات نہیں ہے۔نام کے رکھنے سے کوئی ہرج نہیں ہوتا اور اگر کوئی کہے کہ برکت اندر نہیں ہے تو اس کا تو مطلب یہ ہے کہ وہ انسان اندر نہیں ہے نہ یہ کہ برکت نہیں یا اگر کہے کہ جنت نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ جنت نہیں اور دوزخ ہے بلکہ یہ کہ وہ انسان اندر نہیں جس کا نام جنت ہے۔