فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 506 of 611

فقہ المسیح — Page 506

فقه المسيح 506 متفرق زندوں کا توسل جائز ہے سوال پوچھا گیا کہ آیا دعا کے بعد یہ کلمات کہنے کہ یا الہی تو میری دعا کو بطفیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام قبول فرما، جائز ہے کہ نہیں؟ حضرت اقدس نے فرمایا: شریعت میں توسل احیاء کا جواز ثابت ہوتا ہے بظاہر اس میں شرک نہیں ہے ایک حدیث میں بھی ہے۔“ (البدر 28 نومبر 5 دسمبر 1902 صفحہ 37) تعبیر کرنے والے کی رائے کا اثر تعبیر پر نہیں پڑتا ایک شخص نے سوال کیا کہ جب خواب بیان کیا جاتا ہے تو یہ بات مشہور ہے کہ سب سے اول جو تعبیر مجبر کرے وہی ہوا کرتی ہے اور اسی بناء پر یہ کہا جاتا ہے کہ ہر کس و ناکس کے سامنے خواب بیان نہ کرنا چاہئے فرمایا: جو خواب مبشر ہے اس کا نتیجہ انذار نہیں ہوسکتا اور جو منذر ہے وہ مبشر نہیں ہوسکتا اس لیے یہ بات غلط ہے کہ اگر مبشر کی تعبیر کوئی معتبر منذر کی کرے تو وہ منذر ہو جاوے گا اور منذ رمبشر ہو جاوے گا ہاں یہ بات درست ہے کہ اگر کوئی منذر خواب آوے تو صدقہ و خیرات اور دعا سے وہ بلا ٹل جاتی ہے۔کسی نام سے فال لینا البدر یکم مئی 1903 صفحہ 117) کسی کے نام سے بطور تفاؤل کے فال لینے پر سوال ہوا فر مایا: یہ اکثر جگہ صحیح نکلتا ہے آنحضرت ﷺ نے بھی تفاؤل سے کام لیا ہے ایک دفعہ میں گورداسپور مقدمہ پر جارہا تھا اور ایک شخص کو سزاملنی تھی میرے دل میں خیال تھا کہ اسے سزا ہوگی یا نہیں کہ اتنے میں ایک لڑکا ایک بکری کے گلے میں رسی ڈال رہا تھا اس نے رسی کا حلقہ بنا کر بکری