فقہ المسیح — Page 508
فقه المسيح 508 متفرق کسی اور نے کہا کہ حدیث میں بھی حرمت آئی ہے۔فرمایا کہ:۔میں ایسی حدیثوں کو ٹھیک نہیں جانتا اور ایسی حدیثوں سے اسلام پر اعتراض ہوتا ہے کیونکہ خدا کے بتائے ہوئے نام عبداللہ ، عبدالرحیم اور عبدالرحمن جو ہیں ان پر بھی بات لگ سکتی ہے کیونکہ جب ایک انسان کہتا ہے کہ عبدالرحمن اندر نہیں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہو سکتا کہ عبدالشیطان اندر ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ شخص جس کا نام نیک فال کے طور پر رکھا جاتا ہے تا وہ شخص (الحلم 31 مارچ1907 صفحہ 10 ،11 ) بھی اس نام کے مطابق ہو۔ہم تعویذ گنڈے نہیں کرتے ایک شخص نے اپنی کچھ حاجات تحریری طور سے پیش کیں۔حضرت اقدس نے پڑھ کر جواب میں فرمایا کہ: ”اچھا، ہم دعا کریں گے۔تو وہ شخص کسی قدر تحیر ہو کر پوچھنے لگا۔آپ نے میری عرضداشت کا جواب نہیں دیا۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم نے تو کہا ہے کہ دُعا کریں گے۔اس پر وہ شخص بولا کہ حضور کو ئی تعویذ نہیں کیا کرتے؟ فرمایا: تعویذ گنڈے کرنا ہمارا کام نہیں ہے۔ہمارا کام تو صرف اللہ کے حضور دعا کرنا ہے۔“ (الحکم 6 اپریل 1908 صفحہ 1 ) سجدہ تعظیمی کی ممانعت حضرت مفتی محمد صادق صاحب لکھتے ہیں: کشمیر سے ایک احمدی لمبے قد کا غریب آدمی نہایت اخلاص کے ساتھ اپنے گاؤں سے قادیان تک سارا رستہ پیدل چلتے ہوا آیا کرتا تھا۔اس کا نام غالبا اکل جو تھا۔وہ ایک دفعہ قادیان میں آیا ہوا تھا جبکہ حضرت مسیح موعود ایک صبح سیر پر جانے کے واسطے باہر تشریف لائے۔چوک میں وہ کشمیری بھی کھڑا تھا۔جب اس نے حضرت صاحب کو دیکھا تو فرط محبت میں روتا ہوا آپ کے پاؤں پر سر رکھ دیا۔آپ نے جھک کر اسے اُٹھایا اور فرمایا۔یہ نا جائز ہے۔انسان کو