فقہ المسیح — Page 501
فقه المسيح 501 متفرق لائبریری رہ چکی ہے۔جس کے بالا خانہ میں ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب رہ چکے ہیں۔( آج کل اگست 1935 ء میں وہ بطور مہمان خانہ استعمال ہوتا ہے۔) اس زمین پر اُن دنوں حضرت صاحب کا مویشی خانہ تھا۔گائے ، ہیل اُس میں باندھے جاتے تھے۔اس کا راستہ کو چہ بندی میں سے تھا۔حضرت صاحب کے اندرونی دروازے کے سامنے مویشی خانہ کی ڈیوڑھی کا دروازہ تھا۔یہ ڈیوڑھی اُس جگہ تھی۔جہاں آج کل لائبریری کے دفتر کا بڑا کمرہ ہے۔اس ڈیوڑھی میں حضرت صاحب مجھے لے گئے اور اندر سے دروازہ بند کر دیا۔اُن ایام میں ہر شخص کی بیعت علیحدہ علیحد ہ لی جاتی تھی۔ایک چارپائی بچھی تھی اس پر مجھے بیٹھنے کو فرمایا۔حضرت صاحب بھی اُس پر بیٹھے۔میں بھی بیٹھ گیا۔میرا دایاں ہاتھ حضرت صاحب نے اپنے ہاتھ میں لیا اور دس شرائط کی پابندی کی مجھ سے بیعت لی۔دس شرائط ایک ایک کر کے نہیں دہرائیں بلکہ صرف لفظ دس شرائط کہہ دیا۔حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب کی بیعت کا ذکر کرتے ہوئے آپ تحریر کرتے ہیں کہ ان سے حضرت مسیح موعود نے ایک ایک شرط بیعت کہلوائی۔چنانچہ آپ لکھتے ہیں: انہوں نے حضرت مسیح موعود کی بیعت لاہور میں غالبا 1892ء میں کی تھی۔وہ فرمایا کرتے تھے کہ جب میں حضرت صاحب کی بیعت کرنے کے واسطے علیحدہ کمرہ میں داخل ہوا تو حضرت نے بیعت لینے کے وقت فرمایا کہ کہو میں دس شرائط پر عمل کروں گا۔میں نے عرض کی کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ دس شرائط کیا ہیں۔تب آپ نے ایک ایک شرط مجھ سے کہلوائی۔میت یا ارواح سے کلام ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب - صفحہ 6-7) حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں : جب 1905ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اہل بیعت اور چند خدام کے ساتھ دہلی