فقہ المسیح — Page 502
فقه المسيح 502 متفرق تشریف لے گئے تو یہ خادم بھی بلحاظ ایڈیٹر اخبار بدر حضور کے ہمرکاب تھا۔محلہ چتلی قبر میں الف خان سیاہی والے کے مکان پر قیام ہوا۔ایک دن حضرت صاحب فرمانے لگے کہ دہلی کے زندوں سے تو بہت امید نہیں چلو یہاں کے مُردوں سے ملاقات کریں کیونکہ اس سرزمین میں کئی ایک بزرگ اولیاء اللہ مدفون ہیں۔چنانچہ اس کے مطابق کئی دنوں میں خواجہ میر درد، قطب الدین اولیاء، قطب صاحب اور دیگر بزرگوں کی قبروں پر جاتے رہے۔ان قبروں پر تھوڑی دیر کھڑے ہو کر ہاتھ اُٹھا کر آپ دعا کرتے اور دیگر احباب بھی آپ کے ساتھ دعا کرتے۔حضرت نظام الدین اولیاء کی قبر پر فرمایا: ارواح کا تعلق قبور کے ساتھ ضرور ہوتا ہے اور اہل کشف توجہ سے میت کے ساتھ کلام بھی کر سکتے ہیں۔“ ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 137-138) حضرت مسیح موعود کا خدا کے حکم سے مجاہدات بجالانا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے کبھی ریاضات شاقہ بھی نہیں کیں اور نہ زمانہ حال کے بعض صوفیوں کی طرح مجاہدات شدیدہ میں اپنے نفس کو ڈالا اور نہ گوشہ گزینی کے التزام سے کوئی چلہ کشی کی اور نہ خلاف سنت کوئی ایسا عمل رہبانیت کیا جس پر خدا تعالیٰ کے کلام کو اعتراض ہو۔بلکہ میں ہمیشہ ایسے فقیروں اور بدعت شعار لوگوں سے بیزار رہا جو انواع اقسام کے بدعات میں مبتلا ہیں۔ہاں حضرت والد صاحب کے زمانہ میں ہی جبکہ ان کا زمانہ وفات بہت نزدیک تھا ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ ایک بزرگ معمر پاک صورت مجھ کو خواب میں دکھائی دیا اور اس نے یہ ذکر کر کے کہ " کسی قدر روزے انوار سماوی کی پیشوائی کے لئے رکھنا سنت خاندان نبوت ہے۔اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ میں اس سنت اہل بیت رسالت کو بجالاؤں۔سو میں نے کچھ مدت تک التزام صوم کو مناسب سمجھا مگر ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ اس امر کو مخفی طور پر بجالا نا بہتر ہے