فقہ المسیح — Page 407
فقه المسيح 407 بدعات اور بد رسومات حضرت اقدس علیہ السلام کے کہنے کے مطابق یہ لکھ دیا کہ مکان کے چاروں کونوں میں رات کو ہر روز اذان کہہ دیا کرو۔پھر میں نے یہ خط حضرت اقدس علیہ السلام کو دکھایا۔فرمایا بہتر ہے یہ خط بھیج دو۔دو تین ہفتہ کے بعد اس کا خط آیا کہ اب آگ بھی نہیں لگتی اور خواب پریشان بھی نہیں آتے اور خدا تعالیٰ نے ہم سب کو تندرست کر دیا۔پھر میں نے تعویذ کے لئے عرض کیا تو فرمایا: ہاں لکھ دیں گے پھر ایک روز الحمد لکھ دی اور فرمایا: بھیج دو۔قادیان کی بعض عورتیں اور گاؤں کی عورتیں آجاتیں کہ مرزا جی ہمیں اپنے ہاتھ کا تعویذ دو۔آپ فرما دیتے صاحب زادہ صاحب کے پاس جاؤ۔وہ تعویذ لکھ دیں گے تم جانتی ہو کہ صاحبزادہ صاحب کون ہیں۔وہ لمبے قد والے پیر صاحب ، وہ کہہ دیتی کہ ہاں ہم جانتے ہیں قادیان اور نواح قادیان میں سب مرد و عورت مجھ سے واقف ہیں۔کوئی پیر صاحب کوئی بڑا پیر کہتے تھے۔پھر وہ عورتیں میرے پاس آتیں اور کہتیں کہ مرزا صاحب نے آپ کے پاس بھیجا ہے۔تعویذ لکھ دو۔میں بھی حضرت اقدس علیہ السلام کے دیکھا دیکھی الحمد شریف ہی لکھ دیا کرتا تھا۔تعویذ گنڈوں کے فوائد تصوراتی ہیں ( تذكرة المهدی صفحہ 184-186) ایک صاحب نے گنڈے تعویذات کی تاثیرات کی نسبت استفسار کیا۔اس پر فرمایا: ان کا اثر ہونا تو ایک دعوی بلا دلیل ہے۔اس قسم کے علاج تصورات کے مد میں آجاتے ہیں کیونکہ تصورات کو انسان پر اثر اندازی میں بڑا اثر ہے۔اس سے ایک کو ہنسا دیتے ہیں ،ایک کو رُلا دیتے ہیں اور کئی چیزیں جو کہ واقعی طور پر موجود نہ ہوں ، دوسروں کو دکھلا دیتے ہیں اور بعض امراض کا علاج ہوتا ہے۔اکثر اوقات تعویذوں سے فائدہ بھی نہیں ہوتا۔تو آخر تعویذ دینے والے کو کہنا پڑتا ہے کہ اب میری پیش نہیں چلتی۔البدر 21 اگست 1903 صفحه (242)