فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 406 of 611

فقہ المسیح — Page 406

فقه المسيح 406 بدعات اور بد رسومات پانچ چار دفعہ آپ کو تعویذ لکھنے کا کام پڑا ہے اور وہ یوں پڑا ہے کہ خلیفہ نورالدین صاحب ساکن جموں کے اولاد نہیں ہوتی تھی۔انہوں نے اولاد کے بارہ میں دعا کرائی۔آپ نے فرمایا ہاں ہم دعا کریں گے خلیفہ صاحب نے عرض کی کہ ایک تعویذ مرحمت ہو جائے۔فرمایا لکھ دیں گے پھر ایک دفعہ عرض کی۔فرمایا ہاں یاد دلا دینا لکھ دیں گے۔اب خلیفہ صاحب نے ادب سے تعویذ کے لئے خود عرض کرنا مناسب نہ جانا اور جناب حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ چھوٹے سے تھے ان سے کہا کہ تم تعویذ حضرت اقدس سے لا دو۔ان کو حضرت اقدس علیہ السلام کے پیچھے لگا دیا۔یہ جب جاتے تو کہتے ابا خلیفہ جی کے واسطے تعویذ لکھ دو۔دو چار دفعہ تو ٹالا لیکن یہ پیچھے لگ گئے۔ایک دن انہوں نے کہا ابا تعویذ لکھ دو۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمیں تو تعویذ لکھنا نہیں آتا محمود کو جس بات کی ضد پڑ جاتی ہے مانتا نہیں تعویذ لکھ کر دے دیا۔آپ نے معہ بسم اللہ تمام الحمد للہ لکھ کر تعویذ محمود احمد صاحب کو دے دیا یہ لے کر خلیفہ جی کو دے آئے۔بس تعویذ کا باندھنا تھا کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہ طفیل دعائے مسیح ان کی بیوی حاملہ ہوئی اور لڑکا پیدا ہوا۔ایک شخص کا حیدر آباد کی طرف سے خط آیا اور وہ غیر احمدی تھا لکھا کہ ایک تعویذ اپنے دست مبارک سے لکھ کر مجھے بھیج دو۔حضرت اقدس نے مجھے فرمایا صاحبزادہ صاحب ہمیں تو تعویذ لکھنا نہیں آتا۔لا ؤ الحمد شریف لکھ دیں۔اس میں ساری برکتیں ہیں۔آپ نے الحمد لکھ کر مجھ کو دے دی اور فر ما یا خط میں بھیج دو۔ایک شخص کا خط مارواڑ سے آیا اور لکھا کہ ہمارے گھر میں آگ لگ جاتی ہے اور خود بخو دلگ جاتی ہے اور طرح طرح کی ہیبت ناک آوازیں آتی ہیں اور ہمارے بال بچے اکثر اور ہم بھی بیمار رہتے ہیں۔کوئی تعویذ اپنے ہاتھ سے لکھ کر مرحمت فرمائیے تا کہ اس آسیب سے کوئی جن ہے یا خبیث ہے نجات ملے۔فرمایا تم ہی کچھ لکھ دو۔ہم آسیب واسیب کچھ نہیں جانتے۔میں نے