فقہ المسیح — Page 401
فقه المسيح 401 بدعات اور بد رسومات نے ایک منتر پڑھ کر اُن کو سنایا اور کہا کہ یہ منتر ایسا پُر تاثیر ہے کہ اگر ایک دفعہ صبح کے وقت اس کو پڑھ لیا جاوے تو پھر سارا دن نہ نماز کی ضرورت باقی رہتی ہے اور نہ وضو کی ضرورت۔ایسے لوگ خدا تعالیٰ کے کلام کی بہتک کرتے ہیں۔وہ پاک کلام جس میں هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة : 3) کا وعدہ دیا گیا ہے خود اسی کو چھوڑ کر دوسری طرف بھٹکتے پھرتے ہیں۔انسان کے ایمان میں ترقی تب ہی ہوسکتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فرمودہ پر چلے اور خدا پر اپنے تو کل کو قائم کرے۔ایک دفعہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو دیکھا کہ وہ کھجوریں جمع کرتا تھا۔آپ نے فرمایا کہ کس لیے ایسا کرتا ہے۔اس نے کہا کہ کل کے لیے جمع کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ کیا تو کل کے خدا پر ایمان نہیں رکھتا ؟ لیکن یہ بات بلال کو فرمائی ہر کسی کو نہیں فرمائی اور ہر ایک کو وعظ اور نصیحت اس کی برداشت کے مطابق کیا جاتا ہے۔بہترین ریاضت ( بدر یکم اگست 1907ء صفحہ 3) ایک شخص نے عرض کی کہ میں پہلے فقراء کے پاس پھرتا رہا اور کئی طرح کی مشکل ریاضتیں انہوں نے مجھ سے کرائیں۔اب میں نے آپ کی بیعت کی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟ فرمایا: نئے سرے سے قرآن شریف کو پڑھو اور اس کے معانی پر خوب غور کرو۔نماز کو دل لگا کر پڑھو اور احکام شریعت پر عمل کرو۔انسان کا کام یہی ہے۔آگے پھر خدا کے کام شروع ہو جاتے ہیں۔جو شخص عاجزی سے خدا تعالیٰ کی رضا کو طلب کرتا ہے خدا تعالیٰ اس پر راضی ہوتا ہے۔آج کل کے پیر فرمایا: ( بدر یکم اگست 1907 صفحہ 3) آج کل کے پیرا کثر فاحشہ عورتوں کو مرید بناتے ہیں۔بعض ہندوؤں کے پیر ہوتے ہیں۔ایسے لوگ اپنی بدکاریوں پر اور اپنے کفر پر برابر قائم رہتے ہیں۔صرف پیر کو چندہ دے کر وہ مرید