فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 402 of 611

فقہ المسیح — Page 402

فقه المسيح 402 بدعات اور بد رسومات بن سکتے ہیں۔اعمال خواہ کیسے ہی ہوں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا جاتا۔اگر ایسا کرنا جائز ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ابو جہل کو بھی مرید بنا سکتے تھے وہ اپنے بچوں کی پرستش بھی کرتا رہتا اور اس قد رلڑائی جھگڑے کی ضرورت نہ پڑتی مگر یہ باتیں بالکل گناہ ہیں۔جھنڈ یا بودی رکھنا (بدر یکم اگست 1907 ، صفحہ 3) سوال پیش ہوا کہ کسی بزرگ کے نام پر جو چھوٹے بچوں کے سر پر جھنڈ یعنی بودی رکھی جاتی ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا نا جائز ہے ایسا نہیں کرنا چاہیئے“ ( بدر 14 مارچ 1907 صفحہ 5) میت کے نام پر قبرستان میں کھانا تقسیم کرنا ایک شخص نے سوال کیا کہ میت کے ساتھ جولوگ روٹیاں پکا کر یا اور کوئی شے لے کر با ہر قبرستان میں لے جاتے ہیں اور میت کو دفن کرنے کے بعد مساکین میں تقسیم کرتے ہیں اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا: سب با تیں نیت پر موقوف ہیں۔اگر یہ نیت ہو کہ اس جگہ مساکین جمع ہو جایا کرتے ہیں اور مردے کو صدقہ پہنچ سکتا ہے۔ادھر وہ دفن ہوا دھر مساکین کو صدقہ دے دیا جاوے تا کہ اس کے حق میں مفید ہو اور وہ بخشا جاوے تو یہ ایک عمدہ بات ہے لیکن اگر صرف رسم کے طور پر یہ کام کیا جاوے تو جائز نہیں ہے کیونکہ اس کا ثواب نہ مردے کے لئے اور نہ دینے والوں کے واسطے اس میں کچھ فائدے کی بات ہے۔( بدر 16 فروری 1906 ، صفحہ 2)