فقہ المسیح — Page 398
فقه المسيح 398 بدعات اور بد رسومات کی کتاب پر عمل نہیں کرتے تو قیامت کو اس کا جواب کیا ہوگا کہ تم نے میری کتاب پر عمل نہ کیا۔اس وقت طواف قبر، کنجریوں کے جلسے اور مختلف طریقے ذکر جن میں سے ایک ارہ کا ذکر بھی ہے ہوتے ہیں۔لیکن ہمارا سوال ہے کہ کیا خدا بھول گیا تھا کہ اس نے یہ تمام باتیں کتاب میں نہ لکھ دیں۔نہ رسول کو بتلائیں۔جو رسول ﷺ کی عظمت جانتا ہے اسے ماننا پڑیگا کہ اللہ اور اس کے رسول کے فرمودہ کے باہر نہ جانا چاہیے۔کتاب اللہ کے برخلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب بدعت ہے اور سب بدعت فی النار ہے۔اسلام اس بات کا نام ہے کہ بجز اس قانون کے جو مقرر ہے ادھر اُدھر بالکل نہ جاوے کسی کا کیا حق ہے کہ بار بار ایک شریعت بناوے۔بعض پیر زادے چوڑیاں پہنتے ہیں۔مہندی لگاتے ہیں۔لال کپڑے ہمیشہ رکھتے ہیں۔سدا سہاگن ان کا نام ہوتا ہے۔اب ان سے کوئی پوچھے کہ آنحضرت ﷺ تو مرد تھے۔اس کو مرد سے عورت بنے کی کیا ضرورت پڑی؟ ہمارا اُصول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کتاب قرآن کے سوا اور طریق سنت کے سوا نہیں۔کس شئے نے ان کو جرات دی ہے کہ اپنی طرف سے وہ ایسی باتیں گھڑ لیں۔بجائے قرآن کے کافیاں پڑھتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دل قرآن سے کھٹا ہوا ہوا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے جو میری کتاب پر چلنے والا ہو وہ ظلمت سے نور کی طرف آوے گا اور کتاب پر اگر نہیں چلتا تو شیطان اس کے ساتھ ہوگا۔(البدر 13 مارچ 1903 صفحہ 59) سرود کی رسم مختلف گدی نشینوں کے حالات پر افسوس ہوتا رہا۔جو سرود وغیرہ بدعات میں گرفتار ہیں۔اس پر آپ نے فرمایا کہ: انسان میں ایک ملکہ احتظاظ کا ہوتا ہے کہ وہ سرود سے حظ اٹھاتا ہے اور اس کے نفس کو دھو کہ