فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 397 of 611

فقہ المسیح — Page 397

فقه المسيح 397 بدعات اور بد رسومات پر کچھ تو خدا کا رنگ آجاوے۔دوسرے گروہ میں سوائے قبر پرستی اور پیر پرستی کے کچھ روح باقی نہیں ہے۔قرآن کو چھوڑ دیا ہے۔خدا نے امت وسط کہا تھا ، وسط سے مراد ہے میانہ رو اور وہ دونوں گروہ نے چھوڑ دیا۔پھر خدا فرماتا ہے اِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : 32) کیا آنحضرت ﷺ نے کبھی روٹیوں پر قرآن پڑھا تھا ؟ اگر آپ نے ایک روٹی پر پڑھا ہوتا تو ہم ہزار پر پڑھتے ہاں آنحضرت ﷺ نے خوش الحانی سے قرآن سنا تھا اور آپ اس پر روئے بھی تھے۔جب یہ آیت آئی وَجِئْنَا بِكَ عَلى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا (النساء:42) آپ روئے اور فرمایا بس کر میں آگے نہیں سن سکتا۔آپ کو اپنے گواہ گذرنے پر خیال گذرا ہوگا۔ہمیں خود خواہش رہتی ہے کہ کوئی خوش الحان حافظ ہو تو قرآن سنیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک کام کا نمونہ دکھلا دیا ہے وہ ہمیں کرنا چاہیے۔بچے مومن کے واسطے کافی ہے کہ دیکھ لیوے کہ یہ کام آنحضرت ﷺ نے کیا ہے کہ نہیں۔اگر نہیں کیا تو کرنے کا حکم دیا ہے کہ نہیں ؟ حضرت ابراہیم آپ کے جدا مجد تھے اور قابل تعظیم تھے کیا وجہ کہ آپ نے ان کا مولود نہ کروایا؟ ( البدر 27 مارچ 1903 ءصفحہ 74،73) گدی نشینوں کی بدعات فرمایا: یہ بات سمجھنے والی ہے کہ ہر ایک مسلمان کیوں مسلمان کہلاتا ہے۔مسلمان وہی ہے جو کہتا ہے کہ اسلام بر حق ہے، حضرت محمد ﷺ نبی ہیں ، قرآن کتاب آسمانی ہے۔اس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ میں ان سے باہر نہ جاؤں گا۔نہ عقیدہ میں نہ عبادت میں، نہ عمل درآمد میں۔میری ہر ایک بات اور عمل اس کے اندر اندر ہی ہوگا۔اب اس کے مقابل پر آپ انصاف سے دیکھیں کہ آج کل گدی والے اس ہدایت کے موافق کیا کچھ کرتے ہیں۔اگر وہ خدا