فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 348 of 611

فقہ المسیح — Page 348

فقه المسيح 348 حکومت کی اطاعت آئے گا اور عیسائی بادشاہوں کو گرفتار کرے گا یہ محض بناوٹی مسائل ہیں جن سے ہمارے مخالف مسلمانوں کے دل خراب اور سخت ہو گئے ہیں اور جن کے ایسے عقیدے ہیں وہ خطرناک انسان ہیں اور ایسے عقیدے کسی زمانہ میں جاہلوں کے لیے بغاوت کا ذریعہ ہو سکتے ہیں بلکہ ضرور ہوں گے سو ہماری کوشش ہے کہ مسلمان ایسے عقیدوں سے رہائی پاویں۔یاد رکھو کہ وہ دین خدا کی طرف سے نہیں ہوسکتا۔جس میں انسانی ہمدردی نہیں۔خدا نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ زمین پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم کیا جاوے۔طلباء کو ہڑتال ختم کرنے کی نصیحت (بدر 9 مئی 1907 ء صفحہ 6) ایڈیٹر صاحب بدر تحریر کرتے ہیں : میڈیکل سکول کے جن طلباء نے اپنے اُستادوں سے ناراض ہو کر اتفاق کر کے مدرسہ جانا بند کر دیا ہے۔ان میں سے دو طالب علم ( عبدالحکیم صاحب اور ایک اور قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں 21 رمئی کو حاضر ہوئے اور اپنا واقعہ گزشتہ اور پرنسپل کا 31 رمئی تک داخل ہو جانے کی اجازت دے دینے کا ذکر کیا۔آپ نے فرمایا: آج کل اس قسم کی کارروائیاں گورنمنٹ کے ساتھ بغاوت کی طرف منسوب کی جاتی ہیں اور ان سے بچنا چاہئے۔میرے نزدیک اب اس معاملہ کو ترقی نہیں دینا چاہیے اور پرنسپل صاحب کی اجازت سے فائدہ حاصل کر کے داخل ہو جانا چاہیے۔جن اُستادوں کے ساتھ تم نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ان کو اندر ہی اندر ضرور تنبیہ کی گئی ہوگی اور امید نہیں کہ وہ آئندہ تمہارے ساتھ برا سلوک کریں۔گورنمنٹ ایسے لوگوں کو بغیر باز پرس نہیں چھوڑتی گو عام اظہار ایسی بات کا نہ کیا جاوے۔علاوہ اس کے تمہیں چاہیے کہ اگر انہوں نے بداخلاقی کی ہے تو تم ان سے اخلاق سیکھو