فقہ المسیح — Page 349
فقه المسيح 349 حکومت کی اطاعت اور اگر تمہیں کبھی ایسی افسری کا موقعہ ملے تو تم اخلاق کا برتاؤ اپنے شاگردوں اور ماتحتوں کے ساتھ کرو اور جو قسمیں تم نے ضد پر کھائی ہیں وہ ناجائز ہیں۔نا جائز قسم پر قائم رہنا گناہ ہے۔خدا نے اسلامی شریعت میں یہی حکم دیا ہے کہ ناجائز قسموں اور ناجائز اقراروں کو توڑ دیا جاوے۔وقت کو ضائع کرنا اچھا نہیں اپنے آپ کو پریشانی میں مت ڈالو اور اپنے مدرسہ میں داخل ہو جاؤ۔ہڑتال میں شمولیت پر سخت تنبیہ ( بدر 24 مئی 1906 صفحه (2) اخبار بدر نے اپنی 14 / مارچ 1907 ء کی اشاعت میں اس عنوان سے لکھا: د علی گڑھ کالج میں فساد۔عزیز احمد خارج از بیعت 66 علی گڑھ کالج کے طالب علم مولوی غلام محمد صاحب نے وہاں کے طلباء کی سٹرائیک اور اپنے استادوں کی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ اس جماعت ( فرقہ احمدیہ) کا کوئی لڑکا اس سٹرائیک میں شامل نہیں ہوا۔میاں محمد دین۔عبد الغفار خاں وغیرہ سب علیحدہ رہے لیکن عزیز احمد ( مراد صاحبزادہ مرزا عزیز احمد ابن حضرت مرزا سلطان احمد۔ناقل ) ان طلباء کے ساتھ شریک رہا اور باوجود ہمارے سمجھانے کے باز نہ آیا اور چونکہ بعض اخباروں میں اس قسم کے مضمون نکلے تھے کہ مسیح موعود کا پوتا علی گڑھ کالج میں ہے اس وجہ سے عام طور پر عزیز احمد کا رشتہ حضور کے ساتھ سب کو معلوم ہونے کے سبب وہاں کے اراکین نے اس امر پر تعجب ظاہر کیا کہ عزیز احمد اس مفسدہ میں ایسا حصہ لیتا ہے۔اس پر حضرت اقدس نے فرمایا: عزیز احمد نے اپنے استادوں اور افسروں کی مخالفت میں مفسد طلباء کے ساتھ شمولیت کا جوطریق اختیار کیا ہے یہ ہماری تعلیم اور ہمارے مشورہ کے بالکل مخالف ہے لہذا وہ اس دن سے جس دن سے وہ اس بغاوت میں شریک ہے ہماری جماعت سے علیحدہ اور ہماری بیعت