فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 338 of 611

فقہ المسیح — Page 338

فقه المسيح 338 حکومت کی اطاعت کہ عورتوں کی نبضیں مردڈاکٹر دیکھتے ہیں۔سو اس بارہ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اول تو اس نقص کے معلوم ہو جانے پر گورنمنٹ نے اس شکایت کو رفع کر دیا ہے اور دائیاں مقرر کر دی ہیں جو مستورات کا ملاحظہ کرتی ہیں۔مگر میں کہتا ہوں کہ اگر ایسانہ بھی ہوتا، تو بھی اعتراض کی گنجائش نہ تھی۔ایسی صورت اور حالت میں کہ قہر خدا نازل ہورہا ہو اور ہزاروں لوگ مررہے ہوں۔پردہ کا اتنا تشدد جائز نہیں ہے۔کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک بادشاہ کی بیوی مرگئی تو کوئی اس کو اٹھانے والا بھی نہیں رہا۔اب اس حالت میں پردہ کیا کر سکتا تھا۔مثل مشہور ہے۔مرتا کیا نہ کرتا۔مردوں ہی نے جنازہ اٹھایا۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر بچہ رحم میں ہو تو کبھی مرد اس کو نکال سکتا ہے۔دین اسلام میں تنگی اور حرج نہیں۔جو شخص خوامخواہ تنگی و حرج کرتا ہے، وہ اپنی نئی شریعت بناتا ہے۔گورنمنٹ نے بھی پردے میں کوئی تنگی نہیں کی اور اب قواعد بھی بہت آسان بنا دیئے ہیں۔جو جو تجاویز اور اصلاحات لوگ پیش کرتے ہیں گورنمنٹ اسے توجہ سے سنتی اور ان پر مناسب اور مصلحت وقت کے موافق عمل کرتی ہے۔کوئی شخص مجھے یہ تو بتائے کہ پردہ میں نبض دکھانا کہاں منع ہے۔(رساله الانذار صفحہ 15-16 تقریر حضرت اقدس 2 مئی 1898 ء بحوالہ ملفوظات جلد اوّل صفحہ 171) دو انگریزوں کے قتل ناحق پر اظہار ناراضنگی علاقہ پشاور میں کسی سفاک پٹھان نے دو بے گناہ انگریزوں کو قتل کر دیا۔اس پر ایک مجمع میں حضرت اقدس نے فرمایا: یہ جو دو انگریزوں کو مار دیا ہے۔یہ کیا جہاد کیا ہے؟ ایسے نابکارلوگوں نے اسلام کو بدنام کر رکھا ہے۔چاہیے تو یہ تھا کہ ان لوگوں کی ایسی خدمت کرتا اور ایسے عمدہ طور پر ان سے برتاؤ کرتا کہ وہ اس کے اخلاق اور حسن سلوک کو دیکھ کر مسلمان ہو جاتے۔مومن کا کام تو یہ ہے کہ اپنی نفسانیت کو