فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 86 of 611

فقہ المسیح — Page 86

فقه المسيح 86 9 نماز با جماعت جماعت کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔فرمایا: ٹھیک ہے اگر مسجد غیروں کی ہے تو گھر میں پڑھ لو، اکیلے پڑھ لو حرج نہیں اور تھوڑے سے صبر کی بات ہے۔اکیلے احمدیوں کے لئے ہدایت (البدر 28 نومبر 1902 ءصفحہ 36) بعض احباب نے سوال کیا کہ نماز تنہا پڑھ لیا کریں؟ فرمایا : ہاں الگ اور تنہا پڑھ لیا کرو۔یہ سلسلہ خدا کا ہے وہ چاہتا ہے کہ ان سے الگ رہو۔عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ خدا جماعت کر دیوے گا۔(البدر 16 جنوری 1903 صفحہ 90) صرف تصدیق کرنے والوں کے پیچھے نماز پڑھو سید عبداللہ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں جاتا ہوں۔وہاں میں ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں۔فرمایا : مصدقین کے سوا کسی کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔“ عرب صاحب نے عرض کیا وہ لوگ حضور کے حالات سے واقف نہیں ہیں اور ان کو تبلیغ نہیں ہوئی۔فرمایا : ان کو پہلے تبلیغ کر دینا پھر یا وہ مصدق ہو جائیں گے یا مکذب۔“ عرب صاحب نے عرض کیا کہ ہمارے ملک کے لوگ بہت سخت ہیں اور ہماری قوم شیعہ ہے۔فرمایا: وو تم خدا کے بنو۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ جس کا معاملہ صاف ہو جائے۔اللہ تعالیٰ آپ