فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 63 of 611

فقہ المسیح — Page 63

فقه المسيح 80 63 وضو پڑھایا کرتے تھے۔ایک دفعہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے عذر کیا کہ مجھے شک ہے کہ میرے کپڑے صاف نہیں۔اس لئے میں نماز نہیں پڑھاتا۔نماز کوئی اور پڑھاوے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا ان کپڑوں میں کیا آپ کی نماز ہو جائے گی ؟ مولوی صاحب نے عرض کیا ہاں نما ز تو ہو جائے گی۔اس پر حضور نے فرمایا کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کی نماز ان کپڑوں میں ہو جائے گی تو پھر نماز پڑھائیں۔آپ کی اقتداء میں ہماری نماز بھی ہو جائے گی۔(اصحاب احمد جلد 3 صفحہ 189 نیا ایڈیشن روایت حضرت منشی برکت علی صاحب شملوی) سجدہ والی جگہ پاک ہو تو نماز ہو جاتی ہے حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم نے سنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر سجدہ والی جگہ پاک ہو تو نماز ہو جاتی ہے۔یعنی اگر چٹائی یا دری وغیرہ پاک نہ ہو یا مشتبہ ہوگئی ہوتو کوئی ایسا پاک کپڑا ڈال کر نماز ہو جاتی ہے جو صرف سجدہ والی جگہ کو ڈھانپ سکے۔میں نے اس وقت اس فتویٰ کی حکمت پر غور کیا تھا اور مجھے یہ سمجھ آیا تھا کہ حضرت صاحب نے یہ استنباط بعض وقت جوتی سمیت نماز پڑھ لینے کے جواز سے فرمایا ہوگا۔اصحاب احمد جلد 6 صفحہ 126 ، 127 روایت قاضی عبد الرحیم صاحب نیا ایڈیشن)