فقہ المسیح — Page 45
فقه المسيح 45 علم فقہ اور فقہاء شافعی فرقے کے طور اطوار ایک اور فرقہ شافعی مذہب والوں کا ہے۔وہ تو وحشیوں کی سی زندگی بسر کرتے ہیں۔ان کے ہاں ایک مقولہ ہے۔شافعی سب کچھ معافی ، یعنی نہ حلت وحرمت کی ضرورت ہے نہ کچھ اور۔چنانچہ ہمارے ملک میں خانہ بدوش لوگ جو پھرا کرتے ہیں یہ اپنے آپ کو شافعی کہتے ہیں۔ان کے اطوارا در چال چلن کو دیکھ لو۔امرتسر میں ایک موحد رنڈی کی مسجد میں نماز پڑھایا کرتا تھا۔اس نے میرے پاس ذکر کیا کہ وہ ایک مرتبہ بمبئی چلا گیا اور اتفاق سے شافعیوں کی مسجد میں چلا گیا۔صبح کی نماز کا وقت تھا۔اس سے جب دریافت کیا تو اس نے کہہ دیا کہ میں شافعی ہوں اور جب انہوں نے اس کو نماز کے لئے امام بنایا اور اس نے شافعی مذہب کے موافق صبح کی نماز میں قنوت نہ پڑھی تو وہ لوگ بڑے ہی برافروختہ ہوئے آخر بمشکل وہاں سے بچ کر نکلا۔الغرض مذہب اسلام میں اندرونی طور پر ایسے ایسے بہت سے فساد اور فتنے ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے اور بیرونی فسادوں کو آدمی دیکھے تو اور بھی حیران ہو جاتا ہے۔ایک پادریوں کے ہی فتنہ کو دیکھ تو گھبرا جاؤ۔مختصر یہ کہ ان سارے فسادوں کا اجتماع بالبداہت بتا رہا ہے کہ اس وقت ایک آسمانی سلسلہ کی ضرورت ہے اور اگر خدا اس وقت کوئی سلسلہ قائم نہ کرتا تو پھر خدا پر اعتراض ہوتا مگر خدا کا شکر ہے کہ اس نے وقت پر ہماری دستگیری کی اور اس سلسلہ کو اپنی تائیدوں کے ساتھ قائم کیا۔فالحمد لله على ذلك۔جزئی مسائل میں مباحثے پر نا پسندیدگی ( الحام 30 ستمبر 1901 صفحہ 3) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے تحریر کیا کہ مرزا دین محمد صاحب ساکن لنگروال ضلع گورداسپور نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے ایک اشتہار