فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء)

by Other Authors

Page 78 of 135

فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 78

دوسرا مسلک یہ ہے کہ مرد یہ حق تین الگ الگ طہروں میں استعمال کر سکتا ہے مثلاً پہلے طہر میں پہلی طلاق دے، دوسرے طہر میں دوسری اور تیسرے طہر میں تیسری۔اس طرح تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی اور دونوں (مرد اور عورت) میں دائمی فرقت ہو جائے گی۔-۳- تیسرا مسلک یہ ہے کہ مرد اپنا یہ حق استعمال کرنے میں آزاد نہیں بلکہ وہ بعض مخصوص شراللہ کے تحت ہی یہ حق استعمال کر سکتا ہے۔اس اختلاف کے باوجود تمام علماء امت کے نزدیک اسلام یہ پسند کرتا ہے اور اسے ترجیح دیتا ہے کہ خاوند کو تین طلاق دینے کا جو حق دیا گیا ہے وہ اسے بڑی احتیاط کے ساتھ استعمال کرے یعنی صرف ایک طلاق دے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ عدت کے اندر وہ رجوع کر سکے گا اور عدت کے بعد باہمی رضا مندی سے ان کا دوبارہ نکاح ہو سکے گا۔مرد کے طلاق دینے اور اس سے رجوع کرنے کے مسئلے پر پیش آنے والی مختلف صورتوں کو سامنے رکھ کر فقہاء نے مختلف فتوے دیتے ہیں۔بعض فقہاء نے مرد کے رجوع کے حق کو زیادہ پابند کیا ہے اور بعض فقہاء نے اس بارہ میں سہولت کو مد نظر رکھا ہے تا کہ میاں بیوی کا تعلق جو ظور میں آچکا ہے اسے حتی الامکان قائم رکھا جائے۔فقہ احمدیہ نے سہولت کے طریق کار کو ترجیح دی ہے۔فقہ احمدیہ کی رو سے ہر ممکن کوشش اس امر کی ہونی چاہیئے کہ فریقین اگر مائل بہ اصلاح ہوں اور وہ نکاح کو قائم رکھ سکیں تو اس سلسلہ میں شریعت کے اصل منشاء کو پیش نظر رکھا جائے جو یہ ہے کہ زوجین کے تعلق کو قطعی طور پر ختم کرنے سے پہلے ہر ممکن موقع رجوع کا دیا جائے۔جماعت احمدیہ کا یہ مسلک قرآن و حدیث کے مختلف احکام کے عین مطابق ہے اور اس مسلک کی سنا فقہائے سلف سے بھی ملتی ہے۔حق طلاق کے استعمال پر پابندی کی ایک مثال یہ ہے کہ کوئی شخص تین طلاق کا حق ایک ہی دفعہ استعمال کرے۔فقہائے صنفی کے نزدیک اگر اس طرح ایک ہی نشست میں تین طلاقیں دے دی جائیں تو تمینوں واقع ہو جاتی ہیں گویا طلاق بتہ یعنی قطعی طلاق وقوع میں آجاتی ہے اور مرد کو رجوع یا دوبارہ نکاح کا حق حاصل نہیں رہتا۔لیکن فقہ احمدیہ اس طرح ایک نشست میں تین طلاق کے استعمال اور اس کے اس اثر کو تسلیم نہیں کرتی اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ جس بات کو شریعت نے تین بار پر موقوف کیا ہے وہ تین ان مخصوص شرائط کی تفصیل آئندہ صفحات میں ملاحظہ فرماویں۔