فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 317 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 317

اور اس وقت کو بھی یاد کرو جب ابراہیم نے کہا تھا کہ اسے میرے رب اس جگہ کو ایک پر امن شہر بنا دے اور اس کے باشندوں میں سے جو بھی اللہ پر اور آنیوالے دن پر ایمان لائیں انہیں ہر قسم کے پھل عطا فرما۔اس پر اللہ نے فرمایا اور جو شخص کفر کر سے اُسے بھی میں تھوڑی مدت تک فائدہ پہنچاؤں گا۔پھر اُسے مجبور کر کے دوزخ کے عذاب کی طرف سے جاؤں گا۔اور یہ بہت برا انجام ہے۔- وَاذْنَ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَ عَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَّاتِينَ منْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيْقَ لِيَشْهَدُ وَا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللهِ فِي اَيَّامٍ مَّعْلُومَت عَلَى مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا البَائِسَ الْفَقِيْرَهُ ثُمَّ لَيَقْضُوا نَفَتَهُم وليو فوانُذُورَهُمْ وَلْيَطَوَّنُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِه له اور تمام لوگوں میں اعلان کر دے کہ وہ حج کی نیت سے تیرے پاس آیا کہ میں پیدل بھی اور ہر ایسی سواری پر بھی ہو لیے سفر کی وجہ سے دبلی ہوگئی ہو۔ایسی سواریاں دُور دُور سے گہرے راستوں پر سے ہوتی ہوئی آئیں گی۔تاکہ وہ یعنی آنے والے ان منافع کو ا دیکھیں جو ان کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور کچھ مقرنہ دنوں میں اللہ کو ان نعمتوں کی وجہ سے یاد کریں۔بہو ہم نے ان کو دی ہیں یعنی بڑے جانوروں کی قسم کر جیسے اُونٹ گائے وغیرہ پس چاہیئے کہ وہ ان کے گوشت کھائیں اور تکلیف میں پڑے ہوئے نادار کو کھلائیں۔پھر اپنی میل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں۔اور پیرا نے گھر یعنی خانہ کعبہ کا طواف کریں۔۷ - وَلِلّهِ عَلى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلَاء وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللهَ عَنِي عَنِ الْعَلَمِينَ ٢٠٥ اور اللہ نے لوگوں پر فرض کیا ہے کہ وہ اس گھر کا حج کریں یعنی جو بھی اس تک جانے کی توفیق پائے اور جو انکار کر سے تو وہ یاد رکھے کہ اللہ تمام جہانوں سے بے پروا ہے۔فلسفه حج ج ایک عاشقانہ عبادت ہے جب ایک شخص کسی سے محبت کرتا ہے اور اس کا عاشق ہے ے :۔سورۃ الحج : ۲۸ تا ۳۰ له :- سورة ال عمران : ۹۸ :