فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 211 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 211

۲۱۱ متوجہ کرتی ہے کہ جس طرح حالات کے تغیر نے سورج اور چاند کی روشنی کو کم دیا ہے اسی طرح مختلف عوارض سے دل کے نور کو بھی گہن لگ سکتا ہے اور اسے صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہی بچا سکتا ہے سو اس فضل کے حصول اور روحانی مدارج میں ترقی کی طرف توجہ دلانے کے لئے کسوف و خسوف کے موقع پر دورکعت نماز رکھی گئی ہے۔شہر کے سب لوگ مسجد یا کھلے میدان میں جمع ہو کہ یہ نمازیں پڑھیں تو زیادہ ثواب ہوگا۔نماز با جماعت کی صورت میں قرآت بالجہر اور نبی ہونی چاہیئے۔حسب حالات ہر رکعت میں کم از کم دو رکوع وبعض روایات میں تین رکوع بھی آئے ہیں، کئے جائیں۔یعنی قرآت کے بعد رکوع کیا جائے پھر قرآن کا کچھ حصہ پڑھا جائے اس کے بعد دوسرا رکوع کیا جائے اور پھر سجدہ ہو۔اس نماز کے رکوع و سجود بھی لیے ہونے چاہئیں نماز کے بعد امام خطبہ دے جس میں تو بہ و استغفار اور اصلاح حال کی تلقین کی جائے۔لہ نماز استسقاء قحط سالی اور بارش کی قلت کی صورت میں خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتے اور اس کے رحم کو جوش میں لانے کے لئے لوگ دن کے وقت کھلے میدان میں جمع ہوں۔امام ایک چادر اوڑھے ہوئے دو رکعت نماز پڑھائے۔قرأت بالجہر ہو۔نماز سے فارغ ہونے پر امام اونچے ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے الحاج اور عاجزی کے ساتھ یہ مسنون دعا مانگے :- اللهُمَّ اسْقِنَا غَيْئًا مُغِيْنَا مَرِيَّا مَرِيعا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٌ۔عَاجِلاً غَيْرَ آجِل - اَللّهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ وَبَهَائِمَّكَ وَانْتُر رَحْمَتَكَ وَ اجي بَلَدَكَ الْمَيِّتَ اللهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا - لَه یعنی اسے اللہ ہم کو پانی پر برسنے والا گھبراہٹ دور کرنے والا ، فائدہ دینے والا۔ضر نہ دینے والا۔جلد آنے والا دیر نہ کرنے والا۔اسے اللہ پانی پلا اپنے بندوں کو اپنے جانوروں کو اور پھیلا اپنی رحمت کو اور زندہ کر اپنے اس مردہ علاقہ کو اسے اللہ ہم کو پانی پلا۔اسے اللہ ہم کو پانی پلا۔اسے اللہ ہم کو پانی پلا۔ے :۔ترمذی ابواب الصلوة باب ماجاء في صلاة الكسوف (1) (ابو داؤد کتاب الكسوف ص ١٧ : ه -: - ابو داؤد كتاب الصلوۃ باب صلوة الاستسقاء ص۱۳ (۳)