فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 212 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 212

۲۱۳ درود شریف - استغفار اور دعا کر نے کے بعد امام اپنی چادر الٹائے۔یہ ایک رنگ میں گویا نیک قال لینا ہے اور تصویری زبان میں اللہ تعالیٰ سے التجاء کرنا ہے کہ اسے میرے خدا جس طرح میں نے چادر کو الٹا دیا ہے اسی طرح تو قحط سالی کے نا گفتہ بہ اور پریشان کن حالات کو بدل دے لے نماز استخاره ہر اہم دینی اور دنیوی کام شروع کر نے سے پہلے اس کے بابرکت ہوتے اور کامیابی کے ساتھ اس سے عہدہ بیرہ ہونے کے لئے دعا کی جائے۔طلب خیر کی مناسبت سے اسے " صلوۃ الاستخاره کہتے ہیں۔رات سونے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھے جائیں۔سورہ فاتحہ کے علاوہ پہلی رکعت میں سورۃ کافرون اور دوسری میں سورہ اخلاص پڑھنا مسنون ہے۔قعدہ میں تشہد۔درود شریف اور ادعیہ مسنونہ کے بعد عجز و انکسار کے ساتھ مندرجہ ذیل دعا پڑھنا مسنون ہے :- : اللهم إنّي َاسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَاسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَ استانكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا اقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَااَنْتَ عَلَامُ الْغُيُوب - اللهُمَّ إِن كُنتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ خَيْرُ لِي في دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِى فَاقْدِرُهُ فِي وَيَسِّرُهُ لِى ثُمَّ بَارِكْ لِى فِيْهِ وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ شَرُّ فِي فِي دِينِي وَ معَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِى فَاصْرِفَهُ عَنِى وَاصْرِفْنِي عَنْهُ وَاقْدِرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ ارْضِنِي بِهِ - لَه یعنی اے اللہ میں بھلائی چاہتا ہوں جو تیرے علم میں ہے اور قدرت چاہتا ہوں جو تیری توفیق سے ہی مل سکتی ہے اور مانگتا ہوں تیرے بڑے فضلوں کو کیونکہ تو طاقت رکھتا ہے اور میں طاقت نہیں رکھتا اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو تمام غیب کی باتوں کو جاننے والا ہے۔اسے اللہ اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام جو مجھے درپیش ہے دکام کا نام بھی ہے سکتا ہے، میرے لئے دین اور دنیا میں اور انجام کے لحاظ سے بہتر ہے تو اس کو میرے واسطے مقدر فرما اور اس کو میرے لئے آسان کر دے۔پھر میرے لئے اس میں برکت ڈال ہے اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے دین اور میری دنیا کے لئے اور انجام کے لحاظ سے مضر ہے تو اس کو مجھ سے دُور ہٹا دے اور مجھ کو اس دُور رکھ اور میرے لئے بھلائی مقدر فرما ابو داؤد كتاب الصلوۃ باب صلاة الاستسقاء ص بمس : يتجارى كتاب الدعوات باب الدعاء عند الاستخارة و ترمذی ، ابن ماجد کتاب الصلوة باب صلواة الاستخارة مثث :