فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 379 of 434

فضائل القرآن — Page 379

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰ 379 پرندوں کو بھی محکم دے دیا کہ اُس کے ساتھ رہیں اور اس کے لئے ہم نے لوہا نرم کر دیا اور اُسے کہا کہ اس لوہے سے زیر ہیں بناؤ اور ان کے حلقے چھوٹے رکھو اور نیک اعمال بجالاؤ میں تمہارے کاموں سے خوب واقف ہوں۔اسی طرح سورہ انبیاء رکوع ۶ میں فرماتا ہے۔وَسَخَرْنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرِ وَكُنَّا فَعِلِيْنَ وَعَلَّمْنَهُ صَنْعَةَ لَبُوْس لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِنْ بَأْسِكُمْ فَهَلْ أَنْتُمْ شكرُونَ۔گلے ہم نے داؤد کے لئے پہاڑوں کو مسخر کر دیا جو ہر وقت تسبیح کرتے تھے اور پرندے مسخر کر دیئے اور ہم یہ سب کچھ کرنے پر قادر تھے اور ہم نے اس کو تمہارے لئے لباس کا بنانا سکھلایا تا کہ وہ تمہیں لڑائی میں تکلیفوں سے بچائے پس کیا تم شکر گذار بنو گے؟ پھر سورہ ص رکوع ۲ میں آتا ہے۔وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْأَيْرِ إِنَّةَ أَوَّابٌ إِنَّا سَخَرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِي وَالْإِشْرَاقِ وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَّةَ أَوَّابٌ وَشَدَدْنَا مُلكَهُ وَآتَيْنَهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخطَابِ شا یعنی ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو جو بڑی طاقت کا مالک تھا اور ہماری درگاہ میں بار بار جھکتا تھا ہم نے اُس کے لئے پہاڑ مسخر کر دیئے جو صبح و شام تسبیح کرتے تھے۔اسی طرح پرندے اُس کی خاطر اکٹھے کر دیئے تھے اور وہ سب کے سب خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے والے تھے اور ہم نے اُس کی سلطنت کو خوب مضبوط بنادیا تھا اور اُسے حکمت دی تھی اور ایسے دلائل سکھائے تھے جو دشمن کا منہ بند کر دیں۔ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہما السلام کے قبضہ میں جن بھی تھے، پرندے بھی تھے، پہاڑ بھی تھے۔وہ چیونٹیوں کی زبان بھی جانتے تھے۔ایک ہد ہد بھی انہوں نے رکھا ہوا تھا جو اُن کے بڑے بڑے کام کرتا تھا۔مفسرین کی عجیب و غریب قیاس آرائیاں اب جن لوگوں نے متشابہہ کو محکم سے پڑھنے کی کوشش نہیں کی وہ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان اور حضرت داؤد کے قبضے میں پہاڑ تھے۔جن تھے، پرندے تھے، حیوانات تھے اور سب مل کر حضرت داؤد کے ساتھ ذکر الہی کرتے تھے۔جب وہ کہتے سُبحان اللہ تو پہاڑ بھی اور پرندے بھی