فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 332 of 434

فضائل القرآن — Page 332

فصائل القرآن نمبر ۵ 332 متعلق تو خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ ایسی نہیں ہو سکتیں لیکن خدا کی تو کوئی مثل ہی نہیں ہے۔پھر اس کی ذات کو اپنی ذاتوں پر قیاس کرنا حماقت نہیں تو اور کیا ہے۔پس اسے اپنے او پر قیاس نہ کرو۔جو طاقت سے بالا ہو اُس کے سمجھنے کی کوشش کرنا فضول ہے۔تم خدا کو سمیع کہتے ہو تو کیا یہ بھی کہتے ہو کہ اُس کے تمہاری طرح کان ہیں۔جب تم یہ مانتے ہو کہ خدا بغیر کانوں کے سنتا ہے اور بغیر آنکھوں کے دیکھتا ہے اور کہتے ہو خدا کے دیکھنے اور سننے کے متعلق ہمارا قانون نہیں چلتا تو پھر جگہ کے متعلق اپنا قانون کیوں چلاتے ہو۔پس جو ہستی تم سے بالا ہے اُس کے سمجھنے کی کوشش فضول ہے۔فرماتا ہے۔لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمُ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَبِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا " یعنی اے مخاطب ! جس بات کا تجھے علم نہ ہو اُس کی اتباع ہر گز نہ کیا کر کیونکہ کان اور آنکھ اور دل ان سب کے متعلق تجھ سے پوچھا جائے گا۔لوگ کہتے ہیں کہ صرف آنکھ اور کان کا تجسس ہوتا ہے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دل بھی تجسس کرے گا تو پکڑا جائے گا۔درحقیقت یہ ضروری نہیں کہ کسی چیز کے سمجھنے کے لئے اُس کی گنبہ بھی سمجھی جائے۔انسان سمجھ اُسی قدر سکتا ہے جس قدر سمجھنے کی اس میں طاقت ہو۔انسان کا علم دو قسم کا ہوتا ہے۔بعض چیزوں کے خالی وجود کا اُسے علم ہوتا ہے مگر معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کس طرح ہیں اور بعض چیزوں کے متعلق پتہ ہوتا ہے کہ کس طرح ہیں اور اُن کی کیا حقیقت ہے۔پھر بعض کے متعلق اُس کے منبع تک کا علم ہوتا ہے۔غرض جس جس قدر اس کا ادراک چل سکتا ہے اُسی قدر وہ بھی چل سکتا ہے مگر فرما یاوَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِن عليه إلا بما شاء " اللہ تعالیٰ کے متعلق جس قدر سمجھنے کی خدا تعالیٰ نے تمہیں طاقت دی ہے اُتنا ہی تم سمجھ سکتے ہو۔اس سے آگے بڑھو گے تو ٹھوکریں کھاؤ گے۔چوتھی اصلاح۔خدا تعالیٰ اور بندے کا تعلق چوتھی اصولی اصلاح قرآن کریم نے خدا اور بندہ کے متعلق کی ہے اس بارہ میں ایک وسوسہ یہ پیدا کیا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بندہ کی ہدایت کے لئے کوئی کلام نہیں اُتارا۔خود ہی انسان تجربہ سے اپنے لئے ایک راہ تجویز کر لیتا ہے۔فلاسفر وغیرہ کہ خدا کے قائل ہیں لیکن الہام و شریعت کے نہیں اُن کا یہی نظریہ ہے۔قرآن کریم اُسے رڈ کرتا ہے اور فرماتا ہے۔قُلْ اِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ