فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 434

فضائل القرآن — Page 106

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ 106 پوری نہیں اُترتی۔صرف قرآن کریم ہی ہے جو اس امر کا مدعی ہے کہ جب تک کوئی مذہب خدا تعالیٰ سے اتصال پیدا نہیں کراتا اور روحانی طاقتوں کو مکمل نہیں کراتا اور اُخروی بھلائی کی ضمانت اسے نہیں دیتا اس کی خالی تعلیم اسے نفع نہیں پہنچا سکتی۔چنانچہ وہ اس دنیا سے آواز دیتا ہے کہ من سكان في هذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا " یعنی یہ یاد رکھو کہ نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ وغیرہ کی غرض یہ ہے کہ انسان خدا کو پالے کیونکہ مذہب کا مدعا یہ ہے کہ انسان خدا کو دیکھ لے۔اور اگر اس دنیا میں خدا کسی کو نظر نہیں آتا تو اگلی دنیا میں بھی نظر نہیں آئے گا۔خدا کو دیکھنے کی اس دنیا میں بھی ضرورت ہے۔اگر ایک انسان سب عبادات بجالاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اسے نظر نہیں آتا تو صاف معلوم ہوا کہ عبادت کا جو اصل مقصد ہے وہ پورا نہیں ہوا۔اور جو شخص اس دنیا میں خدا کو دیکھنے سے اندھا رہا وہ اگلے جہان میں بھی اندھا ہی ہوگا اور اسے وہاں بھی خدا نظر نہیں آئے گا۔اصل سبیلا کے معنی یہ ہیں کہ اگلے جہان میں اس کی نابینائی اور بھی بھیانک ہوگی کیونکہ وہاں تو بہ کا کوئی موقع نہ ہوگا۔آخرت سے آواز b پھر وہ آخرت سے آواز دیتا ہے کہ يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ بُشْر يكُمُ الْيَوْمَ جَنَّتَ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَاء ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - يَوْمَ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالْمُنفِقْتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِنْ ثُوْرِكُمْ ، قِيْلَ ارْجِعُوا وَرَاءَ كُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَّهُ بَاب بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ ا یعنی اس روز تو مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھے گا کہ ان کا نور ان کے سامنے بھی اور ان کے دائیں طرف بھی بھاگتا جائے گا۔اس میں بتایا کہ اگلے جہان کی ترقیات بہت جلدی جلدی ہوگی نور تیز تبھی ہوگا جبکہ ساتھ چلنے والے بھی تیز ہونگے۔وہ نور بینَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِ ہم رہے گا یعنی ان کے دائیں بائیں بھی نور ہوگا اور آگے بھی۔گویا اس میں ترقیات کی رفتار کی تیزی اور اس تیزی میں مومنوں کے ہم قدم رہنے کی طرف اشارہ ہے۔بشر لكُمُ الْيَوْمَ خدا تعالیٰ کے فرشتے انہیں