فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 382 of 434

فضائل القرآن — Page 382

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰ 382 لئے بڑے بڑے نشانات ہیں۔اب اس آیت سے حضرت داؤ د والی آیت بالکل حل ہو جاتی ہے کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ زمین و آسمان میں جس قدر چیزیں ہیں خواہ دریا ہیں یا پہاڑ سب انسان کے لئے مسخر ہیں۔اب یہ عجیب بات ہے کہ پہاڑ میرے لئے بھی مسخر ہوں مگر میرے ساتھ ہمالیہ کی ایک اینٹ بھی نہ چلے اور داؤد کے ساتھ پہاڑ کا پہاڑ چلنے لگ جائے۔اگر داؤد کے ساتھ یہ واقعات ہوئے ہیں تو ہمارے ساتھ بھی ہونے چاہئیں اور اگر ہمارے ساتھ نہیں ہوتے تو صاف پتہ لگ گیا کہ حضرت داؤڑ کے ساتھ بھی ایسا نہیں ہوتا تھا۔پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح کے معنے اب رہا سوال تسبیح کا۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ قرآن میں تو لکھا ہے پہاڑ اور پرندے حضرت داؤد کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے کیا اب بھی یہ چیزیں تسبیح کرتی ہیں؟ سو اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے سورۃ میں دے دیا ہے۔فرماتا ہے۔يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَکیم - کلا یعنی سورج بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے۔چاند بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے۔ستارے بھی تسبیح کر رہے ہیں۔اسی طرح مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب تسبیح کر رہے ہیں۔یہ لیمپ بھی تسبیح کر رہا ہے۔لاؤڈ سپیکر بھی تسبیح کر رہا ہے۔اسی طرح درخت بھی تسبیح کر رہے ہیں۔اُن کے پتے بھی تسبیح کر رہے ہیں۔آم بھی تسبیح کر رہا ہے۔کیلا بھی تسبیح کر رہا ہے بلکہ کیلے کا چھلکا جس کو ہم اُتار کر پھینک دیتے ہیں وہ بھی تسبیح کر رہا ہے۔روٹی بھی تسبیح کر رہی ہے۔تھالی بھی تسبیح کر رہی ہے۔جب تم چائے پیتے ہو تو تمہارے ہونٹ بھی تسبیح کر رہے ہوتے ہیں۔چائے بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔مصری یا کھانڈ بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔پیالی بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔پرچ بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔اسی طرح مکان بھی، چھت بھی ، دیوار میں بھی ، دروازے بھی ، وہ بستر جس پر تم لیٹتے ہو اُس بستر کی چادر بھی اور تو شک اور رضائی بھی سب سبحان اللہ سُبحان اللہ کہہ رہی ہوتی ہیں اور جب ہر چیز سُبحان اللہ کہہ رہی ہے تو حضرت داؤد کے لئے اگر یہی الفاظ آجائیں تو اس کے نئے معنی کیوں بن جاتے ہیں۔دیکھ لوہ دونوں باتیں جو حضرت داؤد کے متعلق کہی گئی تھیں ہمارے لئے بھی موجود ہیں۔ہمارے لئے بھی