فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 434

فضائل القرآن — Page 80

80 60 فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ Not this way go I forth: hard is the passage۔Forth from the side obliquely will I issue۔Much that is yet undone must I accomplish۔☑A یعنی اندر نے اپنی پیدائش کے وقت کہا میں ماں کی پسلیوں میں سے نکل کر جاؤں گا۔اسی طرح انتصر وید جلد اول کتاب ۳ د عا ۲۵ میں عملِ حب بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اے عورت تو چوری چھپے اپنے ماں باپ کے گھر سے نکل کر بھاگ چل۔اتھر وید جلد اول کتاب ۵ دعا ۲۵ صفحہ ۲۲۹ ۲۳۰ میں لڑکا پیدا ہونے کے متعلق نہایت فحش دعا درج ہے۔پھر مرد عورت کے تعلقات کا ایسا گندہ نقشہ کھینچا گیا ہے کہ کوئی ماں باپ اپنے لڑکے لڑکیوں کو پڑھنے کے لئے ایسی کتاب نہیں دے سکتے۔لیکن قرآن کریم شروع سے لے کر آخر تک ایسی پاک زبان میں ہے کہ بڑے سے بڑا دشمن بھی اس پر اعتراض نہیں کر سکتا۔ظاہر سے باطن کی طرف لے جانے والا کلام نویس خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ وہ ظاہر سے باطن کی طرف لے جاتا ہے۔کہیں چلتے پانیوں سے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہیں برستے بادلوں کا ذکر کر کے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔کہیں چمکتی بجلی میں خدا تعالیٰ کا نقشہ کھینچا گیا ہے کہیں دفن ہونے والے مردوں کا ذکر کر کے خدا تعالیٰ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہیں پیدا ہونے والے بچوں کا حوالہ دیکر قدرت خدا کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کہیں نجاستوں اور گندوں کا ذکر کر کے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت بتائی گئی ہے۔کہیں پاکیزگی کی ترغیب اور تحریص دلانے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔غرض قرآن پڑھ کر انسانی فطرت بول اُٹھتی ہے کہ یہ جو کچھ کہہ رہا ہے انسانی قلب کا نقشہ کھینچ رہا ہے۔لیکن دوسری کتب میں اس طرح قانون نیچر کی طرف توجہ نہیں دلائی گئی۔جذبات انسانی سے اپیل دسویں خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ وہ انسان کے اعلیٰ جذبات سے اپیل کرتا ہے۔انسانی