فضائل القرآن — Page 373
فصائل القرآن نمبر۔۔۔373 تو پھر ایک مکمل شریعت اُتاری جائے گی جیسے گورنمنمیں جب عارضی طور پر پل بناتی ہیں تو ایسے سامان سے بناتی ہیں جو تھوڑے عرصہ تک کام دے سکے۔زیادہ پائیدار اور پختہ سامان نہیں لگاتیں۔اسی طرح پہلا تعلیمیں چونکہ عارضی تھیں اور اللہ تعالیٰ اُن کو منسوخ کر کے ایک کامل تعلیم اُتارنے کا ارادہ کر چکا تھا اس لئے ان کتب میں اندرونی شہادت نہ رکھی صرف بیرونی شہادت سے خطرات کا ازالہ کرتا رہا۔اس لئے جب بیرونی شہادت بند ہوگئی تو سابقہ الہامی کتب بھی منسوخ کر دی گئیں لیکن قرآن کریم چونکہ ابدی ہدایت نامہ ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے خطرات کے ازالہ کے لئے دو صورتیں رکھی ہیں۔اول بعثت مامورین۔دوم اندرونی شہادت۔تا کہ کسی وقت بھی ایسی غلطیاں مسلمانوں میں پیدا نہ ہوں جو سب کو گمراہ کر دیں۔پہلی کتب کے ساتھ چونکہ یہ حفاظت کے اسباب نہیں تھے اس لئے ان کے بعض مضامین سے لوگوں کو ٹھوکر لگی اور بعض مضامین کو وہ سمجھ ہی نہ سکے۔مثلاً با عمیل کی کئی آیات ان ہدایت پر مشتمل ہیں کہ اگر کپڑے کو کوڑھ ہو جائے تو تم کیا کرو اب یہ امر کہ کپڑے کو کوڑھ کس طرح ہو سکتا ہے انسانی عقل سے بالا ہے۔ڈاکٹر بھی اس بات سے ناواقف ہیں مگر بائبل کی کتاب گنتی میں با قاعدہ کپڑوں کے کوڑھ کی قسمیں بیان کی گئی ہیں اور پھر اس کوڑھ کا علاج بتایا گیا ہے۔اب یقینا یہ کوئی استعارہ ہوگا۔مثلا ممکن ہے کپڑوں سے مراد دل ہوں اور کپڑے کے کوڑھ سے مراد دل کی گندگی ہو۔جیسے قرآن کریم میں بھی آتا ہے۔وَثِيَابَكَ فطهرت لیکن چونکہ اندرونی شہادت اس میں موجود نہیں اور نبی آنے بند ہو گئے اس لئے اب انسان ان باتوں کو پڑھتا اور ہنستا ہے۔گزشتہ دنوں ایک جرمن اُستانی میں نے اپنی لڑکیوں کو تعلیم دینے کے لئے رکھی۔اُسے انگریزی کم آتی تھی میں نے سمجھا اُسے انگریزی نہیں آتی تو اس سے جرمن زبان ہی سیکھ لیتے ہیں۔چنانچہ وہ کچھ عرصہ پڑھاتی رہی۔ایک دن ایک شخص میرے پاس آیا اور میں نے اُسے تبلیغ کی تو وہ کہنے لگی۔ہر کتاب میں ہدایت کی باتیں ہیں۔توریت میں بھی بڑی بڑی کام کی باتیں ہیں پھر قرآن کو ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ میں نے کہا ہدایت ہونے پر تو کوئی اعتراض نہیں۔اعتراض تو اس امر پر ہے کہ اس میں بعض ایسی باتیں بھی پائی جاتی ہیں جو لغو ہیں۔چنانچہ میں نے کہا کیا کپڑے کو بھی کوڑھ ہو سکتا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔میں نے کہا بائیبل میں یہ لکھا