فضائل القرآن — Page 175
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔175 متعلق خدا کے جس قانون کی پابندی کرتے ہو اسی کو اولاد پیدا کرنے میں مذنظر رکھو۔جس طرح ہوشیار زمیندار اس قدر زمین سے کام نہیں لیتا کہ وہ خراب اور بے طاقت ہو جائے یا اپنی ہی طاقت ضائع ہو جائے اور کھیت کاٹنے کی بھی توفیق نہ رہے یا کھیت خراب پیدا کرنے لگے۔اسی طرح تمہیں بھی اپنی عورتوں کا خیال کر رکھنا چاہئے۔اگر بچہ کی پرورش اچھی طرح نہ ہوتی ہو اور عورت کی صحت خطرہ میں پڑتی ہو تو اس وقت اولاد پیدا کرنے سے فعل کو روک دو۔تیسری بات یہ بتائی کہ عورتوں سے اچھا سلوک کرو تو اولاد پر اچھا اثر ہوگا اور اگر ظالمانہ سلوک کرو گے تو اولا د بھی تم سے بے وفائی کرے گی۔پس ضروری ہے کہ تم عورتوں سے ایسا سلوک کرو کہ اولا د اچھی ہو۔اگر بد سلوکی سے کھیت خراب ہوا تو دانہ بھی خراب ہوگا یعنی عورتوں سے بدسلو کی اولاد کو بداخلاق بنادے گی کیونکہ بچہ ماں سے اخلاق سیکھتا ہے۔چوتھی بات یہ بتائی کہ عورت سے تمہارا صرف ایسا تعلق ہو جس سے اولاد پیدا ہوتی ہو۔بعض نادان اس سے خلاف وضع فطری فعل کی اجازت سمجھنے لگ جاتے ہیں۔حالانکہ یہ قطعا غلط ہے۔اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ وہ عمل کرو جس سے کھیتی پیدا ہو۔قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔اس میں خدا تعالیٰ ایک بات کو اسی حد تک نگا کرتا ہے جس حد تک اخلاق کے لئے اس کا عریاں کرنا ضروری ہوتا ہے باقی حصہ کو اشارہ سے بتا جاتا ہے۔پس آئی شتتخر میں تو اللہ تعالیٰ نے ڈرایا ہے کہ یہ تمہاری کھیتی ہے اب جس طرح چاہو سلوک کرو لیکن یہ نصیحت یا درکھو کہ اپنے لئے بھلائی کا سامان ہی پیدا کرنا ورنہ اس کا خمیازہ بھگتو گے۔یہ ایک طریق کلام ہے جو دنیا میں بھی رائج ہے۔مثلاً ایک شخص کو ہم رہنے کے لئے مکان دیں اور کہیں کہ اس مکان کو جس طرح چاہو کھو تو اس کا مطلب اس شخص کو ہوشیار کرنا ہوگا کہ اگر احتیاط نہ کرو گے تو خراب ہو جائے گا اور تمہیں نقصان پہنچے گا۔اسی طرح جب لوگ اپنی لڑکیاں بیاہتے ہیں تو لڑکے والوں سے کہتے ہیں کہ اب ہم نے اسے تمہارے ہاتھ میں دے دیا ہے جیسا چاہو اس سے سلوک کرو۔اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اسے جوتیاں مارا کرو بلکہ یہ ہوتا ہے کہ یہ تمہاری چیز ہے اسے سنبھال کر رکھنا۔پس آنی شتتم کا مطلب یہ ہے کہ عورت تمہاری چیز ہے اگر اس سے خراب سلوک کرو گے تو اس کا نتیجہ تمہارے لئے بڑا ہوگا اور اگر اچھا سلوک کرو گے تو اچھا ہو گا۔دراصل اس آیت سے غلط نتیجہ نکالنے والے آنٹی کو پنجابی کا آناہ سمجھ