حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ

by Other Authors

Page 20 of 29

حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 20

خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراء 20 سن 11 ہجری کو حضور اقدس ﷺ بیمار ہو گئے اسی بیماری سے آپ ﷺ کا وصال ہوا۔بیماری کے دوران ایک دن حضرت فاطمہ حضور ﷺ کی مزاج پرسی کے لئے حضرت عائشہ صدیقہ کے حجرہ میں تشریف لائیں۔حضور میں اللہ نے بہت محبت سے انہیں اپنے پاس بٹھا لیا اور ان کے کان میں آہستہ سے کوئی بات کہی جسے سُن کر وہ رونے لگیں۔پھر رسول علیہ نے کوئی اور بات آہستہ سے ان سے کی جسے سن کر وہ ہنسنے لگیں۔رسول خداﷺ کی وفات کے بعد ایک دن حضرت عائشہ کے پوچھنے پر حضرت فاطمہ نے فرمایا کہ پہلی دفعہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا تھا کہ میں اس مرض سے انتقال کروں گا اس پر میں رونے لگی اور پھر فرمایا میرے خاندان میں سے سب سے پہلے تم مجھ سے آ کر ملو گی۔تو میں ہنسنے لگی۔۔وفات سے پہلے جب بار بار آپ ﷺ پر غشی طاری ہوئی تو حضرت فاطمہ یہ دیکھ کر بیقرار ہو گئیں اور بولیں ” ہائے میرے باپ کی الله بے چینی ، آپ ﷺ نے فرمایا ” تمہارا باپ آج کے بعد بے چین نہ ہوگا۔“ آپ ﷺ کا انتقال ہوا تو حضرت فاطمہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔نبی اکرم میلے کی تجہیز و تکفین کے بعد صحابیات اور صحابہ اکرام تعزیت کے لئے ان کے پاس آتے تھے لیکن انہیں کسی پل قرار نہ آتا تھا اسد الغابہ