حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 21
خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراء 21 میں لکھا ہے کہ ”جب تک زندہ ر ہیں کبھی تقسم نہیں فرمایا (32) صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ صحابہ نعش مبارک دفن کر کے واپس آئے تو حضرت فاطمہ نے حضرت انسؓ سے پوچھا کیا تم کو رسول اللہ اللہ پر خاک ڈالتے اچھا معلوم ہوا ؟ (33) آنحضرت ﷺ کی وفات کو چھ ماہ ہی گزرے تھے کہ حضرت فاطمہ نے 3 رمضان 11 ہجری میں وفات پائی۔اور رسول اللہ ﷺ کی یہ پیشگوئی کہ میرے خاندان میں سے سب سے پہلے تم ہی مجھ سے ملو گی پوری ہوئی۔اس وقت حضرت فاطمہ کی عمر 20 سال تھی۔حضرت فاطمہ کے مزاج میں انتہا کی شرم و حیا تھی۔اس لئے ان کی وصیت کے مطابق جنازہ پر کھجور کی شاخیں باندھ کر او پر پردہ لگایا گیا اور چونکہ تدفین رات کے وقت ہوئی اس لئے بہت کم لوگوں کو شریک ہونے کا موقع ملا۔حضرت علیؓ نے وصیت کے مطابق رات ہی کو دفن کیا۔نماز جنازہ حضرت عباس نے پڑھائی۔حضرت علی، حضرت عباس اور حضرت فضل بن عباس نے انہیں قبر میں اُتارا۔حضرت فاطمہ کی قبر کے متعلق اختلاف ہے بعض مورخین کا خیال ہے کہ وہ جنت البقیع میں حضرت حسن کے مزار کے پاس دفن