حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ

by Other Authors

Page 22 of 29

حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 22

خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء 22 ہوئیں۔لیکن ابن سعد کی متعدد روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ دار عقیل کے ایک گوشہ میں دفن ہوئیں۔آج حضرت فاطمتہ الزہرانہ کی قبر متفقہ طور پر دار عقیل ہی میں سمجھی جاتی ہے۔(35) حضرت فاطمہ کی پانچ اولاد میں تھیں۔امام حسن، حسین محسن، اُم کلثوم اور زینب جن میں سے محسن بچپن ہی میں انتقال کر گئے۔باقی بچوں نے اسلامی تاریخ میں اہم مقام حاصل کیا۔حضرت فاطمۃ الزہراء سے اٹھارہ حدیثیں مروی ہیں۔حضرت فاطمہ نے حضرت علی، حضرت عائشہ صدیقہ، حضرت حسنؓ، حضرت حسینؓ ، حضرت انس بن مالک ، حضرت ام ہانی اور حضرت ام سلمی جیسی جلیل القدر ہستیوں سے روایت کی ہے۔حضرت فاطمۃ الزہرا ٹو انتیس برس کی مختصر زندگی گزار کر اللہ کو پیاری ہو گئیں۔اُن کی مبارک زندگی کا ہر پہلو مسلمان خواتین کے لئے نیک نمونہ ہے۔وہ اللہ کی راہ میں قربانیاں کرنے والی تھیں، عبادت گزار ، سخاوت کرنے والی اور صابر خاتون تھیں۔وہ اپنے شوہر کی فرمانبردار تھیں اور ان کی خوشی اور رضا کا بہت خیال رکھتیں تھیں ، سب سے بڑھ کر آنحضور ﷺ کی اطاعت گزار اور فرمانبردار تھیں۔وہ امانت دار، سچائی پر قائم رہنے والی اور رشتوں کا بہت ادب و احترام کرتی