فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 18
۱۹ امن کمیٹی لاہور کی نظر میں مولوی صاحب کا کردار امن کمیٹی کے صدر عبد السلام خان صاحب بلدیہ عظمیٰ لاہور کے سابق کونسلر بشیر احمد صاحب اور شمالی لاہور کے سماجی راہنما محمد ریاض صاحب نے اپنے مشترکہ بیان میں مولوی صاحب کے بیانات کو مضحکہ خیز اور شر انگیز قرار دیا اور مولوی صاحب کو فرمان الہی کی تفریق کرنے والا اور منافقانہ سوچ رکھنے والا قرار دیا۔دیکھیں۔روزنامہ مساوات لاہور ۱۲ مارچ ۱۹۸۹ء ) اب آخر میں دیکھیں کہ ان کے اپنے شہر چنیوٹ کے باسی انہیں کس طرح دھتکارتے ہیں۔روزنامہ امروزے جولائی ۱۹۸۹ء میں چنیوٹ کے شہریوں کی قرار داد درج ہے جس میں انہوں نے ان کی مذموم اور رسوائے زمانہ کارروائیوں کے پیش نظر یہ مطالبہ کیا کہ۔" مولانا چنیوٹی کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا جائے۔" ان حقیقتوں کے آئینہ میں ذرا مولوی صاحب کو اتاریں تو یہ پکارتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ میرا ماضی میری ذلت کے سوا کچھ بھی نہیں